پاکستان میں عموما آٹھ مارچ کی تیاریاں تو ہر سال کی طرح ان دنوں میں شروع ہو جاتی ہیں لیکن دو ہفتوں کی دوری کے باوجود اس خواتین کے اس متنازع احتجاج نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر سر اٹھایا ہے۔
عورت آزادی مارچ 2021 کے نام سے ٹرینڈ میں اسلام میں عورت کے کردار کے بارے میں متضاد رائے دی جا رہی ہے۔ آٹھ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں عورت مارچ ملتان نے مختاراں مائی نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ وہ کیوں ہر مارچ میں شرکت یقینی بناتی ہیں۔ ’میں ہر مارچ میں شرکت چاہے ملتان، کراچی یا اسلام آباد ہو کرتے ہوں تاکہ دیہی علاقوں کی نمائندگی کرسکوں۔‘
This is Mukhtara Mai's message for why she is joining Aurat March this year in Multan
— Aurat March Multan- عورت مارچ ملتان (@AuratMarchMultn) February 22, 2021
#AuratMarchMultan #AuratMarch2021
#WhyIMarch pic.twitter.com/BpLft1jCtH
عورت مارچ کے منتظمین کی جانب سے اس سال کے مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں شاید تحریک متحرک کرنے کے لیے ایونٹ سے چند روز پہلے پیغامات جاری کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اسی حوالے سے ’عورت مارچ 2021‘ کا منشور اور پوسٹرز بھی جاری کیے گئے ہیں۔
پیغامات کے سلسلے میں رباب زہرا کا مارچ سے متعلق ایک وضاحتی ویڈیو بھی جاری کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کا عنوان ہے ’عورت مارچ سے متعلق کچھ جھوٹ اور سچ۔‘
Are all genders treated equally in Pakistan? Some facts about the Aurat Azadi March & Feminism.
— Aurat Azadi March Islamabad (@AuratAzadiMarch) February 22, 2021
Whenever we hear about #AuratAzadiMarch, the first words that come to our mind are feminism & feminists. In this video Rabab Zehra explains what the Aurat Azadi March is about. pic.twitter.com/smzJjPLPPC
اس سال عورت مارچ کے منتظمین نے عورتوں کی صحت کے مسائل کو اجاگر کرنے کا خیال منتخب کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک پورسٹر بھی جاری کیا گیا ہے۔
ٹوئٹر کی ایک صارف وردا نے ٹرنیڈ میں حصہ لیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے 2019 کے مارچ میں شرکت کی تھی اور واپسی پر لیہ کے علاقے میں سرگرمیاں شروع کیں۔ اب ان کا کہنا ہے کہ دو سال بعد وہ علاقے میں خواتین کے لیے کمیونٹی سینٹر بنانے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔
عورت مارچ کے مخالفین بھی اس ٹرینڈ میں حصہ لے کر اپنی رائے دے رہے ہیں۔ ایک صارف عبداللہ ارشاد نے کہا کہ عورتوں کو عورت مارچ کی بجائے اپنی اولاد پر توجہ دینی چاہیے۔
Women should focus on their children's education more than 'Aurat March': Sarah khan#AuratAzadiMarch2021 pic.twitter.com/5w9FWxTkOB
— Abdullah Official 1 (@abdullahsktpak) February 22, 2021