سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس سال صرف ان افراد کو حج کرنے کی اجازت دی جائے گی جن کو کووڈ 19 کی ویکسین لگی ہوگی۔
سعودی اخبار ’عکاظ‘ میں پیر کو چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق صرف انہیں کو حج کرنے کی اجازت ہوگی جن کو ویکسین لگی ہوگی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر صحت کے دستخط شدہ ایک سرکلر میں کہا گیا کہ ’جو لوگ عازمین حج کے لیے کووڈ 19 کی ویکسین لازمی ہے اور(اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے) ایک بنیادی شرط ہوگی۔‘
سعودی عرب ہر سال لاکھوں کی تعداد میں دنیا بھر سے آئے مسلمانوں کا مہمان بنتا ہے جو حج کا مذہبی فریضہ ادا کرنے آتے ہیں۔
تاہم 2020 میں کرونا (کورونا) وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اس نے حج ادا کرنے والوں کی تعداد کو محض ایک ہزار تک محدود کر دیا تھا۔ جدید دور میں پہلی بار اس نے غیر ملکیوں کو حج کے لیے آنے کی اجازت نہیں دی۔