پنجاب کے جنوبی شہر عارف والا سے تعلق رکھنے والی لیڈی ہیلتھ ورکر (ایل ایچ وی) رضیہ بی بی بھی تنخواہوں میں اضافے کے لیے گذشتہ پانچ روز سے جاری دھرنے میں شریک ہیں۔
نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت بھرتی کی گئی 52 سالہ رضیہ بھی دیگر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ہمراہ اپنی تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ لے کر پہلے اسلام آباد گئیں اور اب لاہور سول سیکرٹریٹ کے سامنے موجود ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
یہ ایل ایچ ویز کئی سالوں سے تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ رواں برس فروری میں انہوں نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تو وفاقی حکومت نے ان کی تنخواہ 25 فیصد بڑھانے کی منظوری دے دی، تاہم اس کے باوجود تنخواہیں نہیں بڑھائی گئیں۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطابق سروس سٹرکچر اَپ گریڈ نہ ہونے پر ان کے سکیل چھ سے سات نہیں ہوسکے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب حکومت بھی مذاکرات تو کر رہی ہے لیکن مطالبات تسلیم نہیں کر رہی، یہی وجہ ہے کہ اب لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں احتجاج اور دھرنا ہوگا۔
ایل ایچ وی رضیہ بی بی کہتی ہیں 25 ہزار روپے تنخواہ میں بوڑھے والدین اور بہن بھائیوں کو سنبھالنا ان کے لیے مصیبت بن چکا ہے۔
بقول رضیہ: ’مہنگائی کے اس دور میں 25 ہزار بہت کم ہیں، اسی لیے ہم یہاں اپنی مشکلات کا اظہار کرنے آئے ہیں لیکن افسوس ہے کہ حکومت کو ان کے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔‘