سنگاپور ہائی کورٹ نے بدھ کو ایک فیصلے میں ایک بلاگر کو ہتک عزت کے مقدمے میں وزیر اعظم لی ہسین لونگ کو ایک لاکھ 33 ہزار سنگاپوری ڈالر (98 ہزار سے زائد ڈالر) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
لی نے مالیاتی مشیر لیونگ سزے ہیان پر فیس بک پر ایک نیوز آرٹیکل شیئر کرنے کے بعد یہ مقدمہ دائر کیا تھا جس میں وزیر اعظم کو ملائیشیا کے ریاستی فنڈ 1 ایم بی ڈی میں مالیاتی سکینڈل سے جوڑا گیا تھا۔
لی کے وکلا نے کہا ہے کہ اس طرح کے روابط ’غلط اور بے بنیاد‘ ہیں۔ اس کے بعد لیونگ نے نومبر 2018 کی فیس بک پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جج ادت عبداللہ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہرجانے کا تعین الگ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کے پریس سیکرٹری نےکہا کہ جج نے فیصلہ دے دیا ہے اور انہیں اب اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہنا ہے۔
لیونگ نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ ان کی مشکل آسان ہوئی، لیکن وہ مطمیئن نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وکلا سے اس پر مشاورت کریں گے اور ساتھ میں سنگاپور کے لوگوں کی رائے بھی لیں گے۔