مکہ اور مدینہ میں زائرین کے لیے رمضان پلان کا اعلان

شیخ عبدالرحمٰن السدیس کا کہنا ہے کہ رمضان پلان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صحت اور حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔

(اے ایف پی فائل)

مکہ اور مدینہ میں دو مقدس مساجد کے لیے ماہ رمضان کے آپریشن پلان کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس پلان کے تحت زائرین سے کہا گیا ہے کہ وہ کرونا ویکسین لگوا کر آئیں۔

ان دونوں مساجد کے معاملات کے لیے جنرل پریزیڈینسی کے سربراہشیخ عبدالرحمٰن السدیس کا کہنا ہے کہ رمضان پلان میں کرونا (کورونا) وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صحت اور حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان حفاظی اقدامات کے ساتھ ساتھ زائرین کے لیے آسانی بھی پیدا کی جائے گی تاکہ وہ اپنی عبادات کر سکیں۔

’عرب نیوز‘ کے مطابق السدیس نے کہا:  ’اس پلان کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو منفرد تجربہ فراہم کرنا ہے، جس میں عبادات کے ساتھ ساتھ احتیاط کو بھی شامل ہے۔‘

’کرونا وبا کے پیش نظر میں زائرین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ دونوں مساجد آنے سے قبل ویکسین لگوائیں تاکہ ان کی اپنی اور دیگر زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔‘

اس پلان کے تحت مکہ میں مسجد کے حرم میں عبادت کے لیے پانچ مقامات ہوں گے جبکہ خصوصی افراد کے لیے الگ سے مقام ہوگا۔ عمرہ زائرین ماہ رمضان میں فرسٹ فلور پر ہی طواف کر سکیں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس دوران آب زم زم کے کولر موجود نہیں ہوں گے تاہم روزانہ کی بنیادوں پر زم زم کے پانی کی دو لاکھ پوتلیں دی جائیں گی۔

جو زائرین مسجد حرام یا مسجد نبوی میں افطار کے خواہش مند ہوں گے انہیں اپنے ساتھ کھجور اور پانی لانے کی اجازت ہوگی مگر وہ صرف خود ہی استعمال کر سکیں گے اور تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دونوں ہی مساجد میں کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم افطار کرنے والے زائرین کو کھانا فراہم کیا جائے جو کہ انفرادی بنیادوں پر ہوگا۔

السدیس نے مزید بتایا کہ اس پلان پر عمل درآمد کے لیے 10 ہزار خدام مدد فراہم کریں گے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا