سعودی عرب کے شہر مکہ میں ماہ رمضان کے موقع پر تقریباً 1200 ہوٹلوں کی جانب سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں قومی کمیشن برائے حج و عمرہ کے نائب سربراہ اور مکہ میں ہوٹلز ایسوسی ایشن کے رکن ہانی العمیری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ رمضان کے دوران ہوٹلوں میں بکنگ میں اضافے اور ٹرانسپورٹ، ریستوران اور شاپنگ سیکٹرز میں تجارتی سرگرمیاں بڑھ جانے کے قوی امکانات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے مملکت کے اندرون سے زائرین اور عمرہ کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد مکہ کا رخ کرے گی۔
العمیری نے رمضان کے دوران ہوٹل، ٹرانسپورٹ، ریستوران اور شاپنگ کے سیکٹر کے مجموعی منافع کا اندازہ تقریباً تین ارب ریال لگایا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کے مطابق مکہ میں 1200 سے زیادہ ہوٹل ہیں جن میں عالمی معیار کے دو لاکھ 70 ہزار سے زیادہ کمروں کی گنجائش ہے۔
انہوں نے یقین دلایا ہے کہ تمام ہوٹل صحت کے حوالے سے عائد شرائط لاگو کرنے کے پابند ہیں۔ ساتھ ہی تمام جگہوں کی صفائی اور سینی ٹائزیشن کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔