اسلام آباد کی 25 قدرتی اجزا والی آئس کریم

دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں فیصل خٹک نامی نوجوان نے لاری اڈا جنکشن کے نام سے ریستوران کھولا ہے جس کی خاص بات وہاں کی فروٹی جیلاٹو ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں فیصل خٹک نامی نوجوان نے لاری اڈا جنکشن کے نام سے ریستوران کھولا ہے جس کی خاص بات وہاں کی فروٹی جیلاٹو ہے۔

یہ کوئی عام آئس کریم نہیں کیونکہ اس میں 25 کے قریب قدرتی اجزا ڈالے جاتے ہیں۔

فیصل خٹک نے انڈپینڈنٹ اردو کو فربٹی جیلاٹو کے بارے میں کچھ یوں بتایا: ’میٹھی ڈش فروٹی جیلاٹو ہماری دکان کی پہچان ہے، اس سے پہلے ایسی فروٹی جیلاٹو اسلام آباد میں نہیں متعارف کرائی گئی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اس فروٹی جیلاٹو میں ہم 25 مختلف اقسام کے پھل، خشک میوے اور آئس کریم ڈالتے ہیں جس میں پستہ، کاجو اور بادام کے ساتھ تازہ پھلوں میں کیلا، امرود اور انار ڈالتے ہیں اور اس کی قیمت بھی مناسب ہے۔‘

فیصل خٹک کے مطابق: ’فروٹی جیلاٹو میں جو 25 قدرتی اجزا ڈالے جاتے ہیں وہ صحت کے لیے اچھے ہیں۔ عام طور پر نوجوان سنیک یا جو برگر کھاتے ہیں، ان کے کھانے سے کولیسٹرول لیول بڑھ جاتا ہے مگر قدرتی اجزا کی وجہ سے فروٹی جیلاٹو کھانے سے کولیسٹرول لیول بڑھنے کا خطرہ نہیں ہوتا۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا