’انسانی سمگلنگ‘ میں ملوث پاکستانی تنظیم پر امریکی پابندیاں

ورجینیا میں فیڈرل گرینڈ جیوری نے پاکستانی شخص عابد علی خان پر بغیر دستاویزات کے لوگوں کو پاکستان اور افغانستان سے امریکہ سمگل کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی۔

پناہ گزین غیرقانونی طریقے سے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ( اے ایف پی فائل فوٹو)

امریکہ نے مبینہ طور پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک پاکستان تنظیم پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ 

اس تنظیم پر امریکہ نے پناہ گزینوں کو، جن میں ایسے غیرملکی افراد بھی شامل ہیں جو ملکی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہو سکتے ہیں، غیرقانونی طریقے سے امریکہ لانے کا الزام لگایا ہے۔

یہ اقدام امریکہ اور میکسیکو کے بارڈر پر تیزی سے بڑھتے خطرات کے بعد اٹھایا گیا۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے پاکستانی شہری عابد علی خان اور ان کی تنظیم جسے ’ٹرانسنیشنل کریمینل آرگنائزیشن‘ کا نام دیا گیا ہے سمیت تین افراد اور اس تنظیم سے جڑے ادارے کو بلیک لسٹ قرار دیا ہے۔

عابد علی خان نامی شخص پر بدھ کو ورجینیا میں فیڈرل گرینڈ جیوری نے مبینہ طور پر بغیر دستاویزات کے لوگوں کو پاکستان اور افغانستان سے امریکہ سمگل کرنے کی فرد جرم عائد کی۔

قائم مقام اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نکولس مک کوائڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ’عابد علی خان نے مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر سمگلنگ کی تنظیم بنائی اور اسے چلا رہے تھے جو کئی ممالک سے غیرقانونی طور پر لوگوں کو امریکہ سمگل کرنے میں مدد فراہم کرتی تھی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محکمہ خزانہ کے مطابق یہ تنظیم غیرملکی شہریوں کو مختلف راستوں کا استعمال کرتے ہوئے لاطینی امریکہ کے راستے کم از کم 2015 سے سمگل کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

بیان کے مطابق خان اور تنظیم کے دیگر ارکان غیرملکیوں کی امریکہ سمگلنگ کے اوسط 20 ہزار ڈالرز فی کس لیتے تھے۔

اس کے علاوہ بیان میں بتایا گیا کہ یہ تنظیم مسلسل اس راستے کا استعمال کرتی تھی جو پاکستان یا افغانستان سے شروع ہوتا تھا اور کئی جنوب اور وسطی امریکی ممالک سے داخل ہوتے تھے۔

ان پر لگائی جانے والی پابندیوں کا مطلب ہے کہ ان کے امریکہ میں اثاثے مجنمد کر دیے جائیں گے اور امریکی ان سے کسی قسم کا لین دین نہیں کر سکیں گے۔ عابد علی خان نے تاحال اس حوالے سے ردعمل نہیں دیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ