ملکہ برطانیہ کے خاوند شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں چل بسے

ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ نے نومبر 2020 میں اپنی شادی کی 73ویں سالگرہ خاموشی سے منائی تھی۔

شہزادہ فلپ کا خطاب ڈیوک آف اینڈنبرا تھا اور ان کے ملکہ الزبتھ سے چار بچے تھے (فائل تصویر: اے ایف پی)

بکنگھم پیلس نے اطلاع دی ہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ کے خاوند شہزادہ فلپ جمعے کو 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

شہزادہ فلپ کا خطاب ڈیوک آف اینڈنبرا تھا اور ان کے ملکہ الزبتھ سے چار بچے تھے، شہزادہ چارلز، شہزادی این، شہزادہ اینڈریو اور شہزادہ ایڈورڈ۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا: ’ہر میجسٹی ملکہ بڑے دکھ کے ساتھ اپنے پیارے خاوند، رائل ہائی نیس شہزادہ فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کی اطلاع دیتی ہیں۔ وہ اس صبح ونزر پیلس میں پرسکون انداز میں فوت ہوئے۔ وقت آنے پر مزید معلومات جاری کی جائیں گی۔ شاہی خاندان دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ اس دکھ کے ماتم میں شریک ہے۔‘

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے شہزادہ فلپ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: ’انہوں نے شاہی خاندان اور شہنشاہیت کی رہنمائی میں مدد دی تاکہ یہ ہماری قومی زندگی کی خوشحالی اور توازن کے لیے بےحد اہم ادارے کے طور پر قائم رہے۔‘

شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد برطانیہ میں عمارتوں پر جھنڈے سرنگوں کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

شہزادہ فلپ کی صحت خاصے عرصے سے خراب چلی آ رہی تھی۔ وہ مئی 2017 میں تمام شاہی مصروفیات سے دستبردار ہو گئے تھے اور اس کے بعد انہیں بہت کم دیکھا گیا، البتہ انہوں نے میگن مارکل اور شہزادہ ہیری کی شادی میں شرکت کی تھی۔

ملکہ اور شہزادے نے نومبر 2020 میں اپنی شادی کی 73ویں سالگرہ خاموشی سے منائی تھی۔

شہزادہ فلپ دس جون 1921 کو یونان میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ یونانی بادشاہ کے بھتیجے اور ہندوستان کے آخری وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے بھانجے تھے۔ تاہم جب وہ تین برس کے تھے کہ یونان میں بغاوت ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں انگلستان جانا پڑا۔ وہ اپنے آپ کو ’مسترد شدہ بلقانی شہزادہ‘ کہا کرتے تھے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا