پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق چئیرمین ابصار عالم کو منگل کی شام اسلام آباد میں نامعلوم شخص نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق انصار عالم کو ایک نامعلوم شخص نے وفاقی دارالحکومت کے ایف الیون پارک گولی کا نشانہ بنایا جب وہ افطار سے قبل معمول کی واک کر رہے تھے۔
ابصار عالم نے ہسپتال جاتے ہوئے ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر ڈالی جس میں وہ بتاتے ہیں: میں واک کر رہا تھا مجھے کسی نے گولی مار دی ہے میرے پیٹ میں پسلیوں میں لگی ہے، اور میں حوصلہ نہیں ہاروں گا، یہ میرا پیغام ہے ان لوگوں کو جنہوں نے یہ کیا ہے، اور نہ ان چیزوں سے ڈرنے والا ہوں۔‘
انسپکٹر جنرل اسلام آباد کے پی آر او ضیا باجوہ نے بتایا کہ واقعہ پیر کی شام افطار سے کچھ دیر پہلے رونما ہوا، جب ابصار عالم ایف الیون پارک میں موجود تھے۔
دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
واقعے کے بعد ابصار عالم کو معروف ہسپتال متقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں اور اب ان کی سرجری جاری ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ٹوئٹر بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو تمام تر جدید سائنسی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کرے گی۔
Firing incident on Mr Absar Alam:
— Islamabad Police (@ICT_Police) April 20, 2021
IGP Islamabad constituted a special team under the command of SSP Investigation to investigate the matter from all aspects.
The Team has been directed to use all scientific and forensic methods to trace the accused involved in the incident.