پاکستان: سیاسی قائدین نے عید کہاں اور کیسے منائی؟

پاکستان میں عید الفطر اس بار بھی کرونا لاک ڈاؤن کے باعث سادگی سے منائی جا رہی ہے خاص طور پر ملک کی سیاسی قیادت بھی اس معاملہ پر پرہیز کرتی دکھائی دی۔

صدر پاکستان عارف علوی اور گونر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس کراچی میں نماز عید ادا کی (پی ٹی آئی میڈیا سیل)

پاکستان میں عید الفطر اس بار بھی کرونا لاک ڈاؤن کے باعث سادگی سے منائی جا رہی ہے خاص طور پر ملک کی سیاسی قیادت بھی اس معاملہ پر پرہیز کرتی دکھائی دی۔

صدر پاکستان عارف علوی اور گونر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس کراچی میں نماز عید ادا کی جبکہ وزیر اعظم عمران خان اہل خانہ کے ہمراہ نتھیا گلی میں عید کی چھٹیاں گزارنے گئے ہیں۔

 

مسلم لیگ ن میڈیا سیل کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے لندن جبکہ میاں شہباز شریف نے اپنے بیٹے حمزہ شہباز اور اہل خانہ کے ساتھ ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی اور والدین کی قبروں پر حاضری دی۔

اسی طرح مریم نواز نے عید جاتی امرا میں منائی۔ انہوں نے بھی اپنی والدہ کلثوم نواز اور دادا، دادی کی قبر پر حاضری دی۔

جبکہ پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے مطابق سابق صدر آصف علی زرادری نے علالت کے باعث بلاول ہاؤس کراچی میں جبکہ بلاول بھٹو زرادری نے اپنے آبائی شہر لاڑکانہ نوڈیرو میں نماز عید ادا کی۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت بھی ان کے ساتھ شریک تھی۔

دوسری جانب چودھری برادران نے حسب معمول اپنے آبائی شہر گجرات میں خاندان کے ساتھ عید منائی۔ سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے خاندان کے دیگر اراکین کے ہمراہ نماز عید بھی ادا کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایوان وزیر اعلیٰ میں عید منائی۔

اس موقع پر تمام سیاسی قائدین نے فلسطین میں جاری پرتشدد کارروائیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والے فلسطینی شہریوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

وزیر اعظم کی جاب سے جاری ایک بیان میں عید کے موقع پر ملک و قوم کی ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاگ یا اور پوری قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی گئی۔

ساتھ ہی انہوں اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے خاندان والوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کے مطابق وزیر اعظم نے حکومتی جماعت کے تمام اراکین اسمبلی کو کرونا لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اپنے آبائی شہر ملتان بہاؤالدین زکریا کے دربار پر عید الفطر کی نماز ادا کی۔

واضح رہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کے باعث نتھیا گلی سمیت شمالی علاقہ جات کے تمام تفریحی مقامات میں شہریوں کے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایسے میں وزیر اعظم کے اپنے اہل خانہ کے ساتھ وہاں عید منانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جب عام شہریوں کو اجازت نہیں تو وزیر اعظم پاکستان نے اس پر خود عمل کیوں نہیں کیا؟

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان