پاکستان میں میٹرک کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں ملک میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے 2455 کیسز ریکارڈ کیے گئے (اے ایف پی)

وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں ملک میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں سرگرمیوں کی محفوظ بحالی کے لیے  ایجوکیشن سٹاف کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے اساتذہ اور سکول سٹاف کے لیے والک اِن ویکسینیشن کی سہولت ملک بھر میں موجود ہے۔

این سی او سی کے مطابق ایجوکیشن سٹاف کے ویکسینیشن کا عمل 10 جون تک مکمل کرنا لازمی ہوگا۔

اسی حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ دسویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک لیے جائیں گے۔ امتحانات کی تیاری کے لیے دسویں اور 12ویں کے لیے سکول 31 مئی کے بعد ایس و پیز کے ساتھ کھولے جا سکتے ہیں۔

پاکستان میں گذشتہ دنوں لگائے گئے لاک ڈاؤن کے بعد بظاہر کرونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ ملک میں ویکسینیشن کے عمل میں تیزی بھی دیکھی جا رہی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد سے لکم ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے 2455 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

اگر پچھلے پانچ روز پر نظر ڈالی جائے تو ملک میں یومیہ کیسز کی تعداد مسلسل تین ہزار سے کم رہی ہے۔

اسی طرح پاکستان میں کرونا سے اموات بھی گذشتہ آٹھ روز کے دوران سو سے کم رپورٹ ہو رہی ہیں۔

پاکستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کل 55442 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2455 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ گذشتہ 24 گھننٹوں کے دوران 73 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب حکام کے مطابق پاکستان میں شہریوں کی بڑی تعداد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے اور اب تک 50 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کے سربراہ اسد عمر کے مطابق 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

این سی او سی کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ تفریحی پارکس،واٹر پارکس اور سوئمنگ پولز 30 مئی کے بعد سے ان اضلاع میں کھولنے کی اجازت ہوگی جہاں مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد یا اس سے کم ہوگی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافروں کے لیے کسی مستند لیبارٹری سے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ  پیش کرنا لازمی ہوگی۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں ایئرلائنز کو غیرمستند لیبارٹری کی رپورٹ تسلیم کرنے پر جرمانہ کیا جائے گا۔

پاکستان میں حالیہ دنوں کے دوران ویکسینیشن کے عمل میں تیزی بھی دیکھنے میں آئی ہے اور اب 18 سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

یونیسیف پاکستان کے مطابق فائزر ویکسین کے ایک لاکھ ٹیکے بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف پاکستان کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’کوویکس کے ذریعے فائزر ویکسین کے ایک لاکھ ٹیکے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔‘

ٹویٹ کے مطابق ’فائزر کے محلول اور سرنج کی کھیپ کی آمد آئندہ دو روز میں متوقع ہے۔ جسے پاکستان میں جاری ویکسینیشن مہم میں استعمال کیا جائے گا۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی صحت