ترکی کی مقبول ڈراما سیریل ارطغرل غازی کے اردو ورژن میں حلیمہ سلطان کا وائس اوور کرنے والی ربیعہ راجپوت کہتی ہیں کہ جب انھیں اس کام کی پیشکش ہوئی تو انھوں نے پہلے انکار کردیا تھا۔
’پاکستان میں جب ارطغرل غازی اردو ترجمے کے ساتھ شروع ہوا اور پروڈکشن ہاؤس نے آڈیشن لینا شروع کیے تو مجھے بھی آفر ہوئی مگر وقت کی کمی کے باعث میں نے انکار کر دیا۔‘
انڈپینڈنٹ اردو سے خصوصی گفتگو میں وائس اوور آرٹسٹ ربیعہ نے مزید بتایا: ’مگر بعد میں اس ڈراما سیریل کی نوعیت اور اہمیت کو سمجھتے ہوئے میں نے آڈیشن کے لیے ہاں کر دی۔
’اب تک ہم 450 اقساط کی ڈبنگ کر چکے ہیں جو ساتھ ساتھ آن ایئر بھی ہو رہی ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ارطغرل غازی ترکی میں سرکاری ٹی وی چینل ٹی آر ٹی ون پر سلطنت عثمانیہ (موجودہ ترکی) کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل پر بنی ڈراما سیریل ہے۔
ربیعہ کے مطابق ان کی بڑی خواہش ہے کہ وہ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بیلگیچ سے ملاقات کریں۔