ارجنٹائن کی ایک نیوز اینکر برطانیہ میں سب سے پہلے کرونا (کورونا) ویکسین لگوانے والے شہری ولیم بل شیکسپیئر کو 16 صدی کے شہرہ آفاق برطانوی ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر سمجھ کر ان کی موت کا غم کرتی رہیں۔
نیوز چینل ’کینال 26‘ کی میزبان نوئلیا نوویلو نے کہا: ’ان کی عظمت کے پیش نظر ہمیں ان کے بارے میں ملنے والی خبر سے شدید دھچکہ لگا ہے۔ ہم ولیم شیکسپیئر اور ان کی موت کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ کیسے اور کیوں ہوا۔‘
Gracias por tanto, internet. pic.twitter.com/O4RpS1t1mH
— Alejo Schapire (@aschapire) May 28, 2021
نوویلو نے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے کہا: ’شیکسپیئر انگریزی زبان کے اہم ترین مصنفین میں سے ایک تھے۔ وہ میرے لیے فن کے ایک استاد تھے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
حقیقت میں مذکورہ نیوز اینکر برطانوی کار ساز کمپنی رولز رائس کے سابق ملازم اور بلدیاتی کونسلر 81 سالہ ولیم بل شیکسپیئر، جو عالمی سطح پر ادویہ ساز کمپنی فائزر کی ویکسین لگوانے والے دوسرے شخص تھے، کو انگریزی کے معروف ڈرامے ’رومیو اینڈ جولیٹ‘ کا مصنف سمجھ بیٹھی تھیں۔
ولیم بل شیکسپیئر گذشتہ ہفتے وفات پائے گئے تھے۔ ان کی موت کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔
اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹوئٹر پر تبصرے شروع ہوگئے، جن میں نیوز اینکر کو طنز و تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔