اتوار کی رات کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے ہارڈ راک سٹیڈیم میں ہونے والے نمائشی باکسنگ مقابلے میں حسبِ توقع فلوئڈ مےویدر کے چیلنجر یوٹیوب سٹار پال لوگن کے درمیان باکسنگ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔
70 کلوگرام وزنی مےویدر اپنے 86 کلو وزنی حریف کے مقابلے پر زیادہ پھرتی دکھائی، جسے میامی ڈالفنز کے ہوم سٹیڈیم میں بڑی تعداد میں جمع ہونے والے تماشائیوں نے خاصی دلچسپی سے دیکھا۔
مقابلے کے دوران وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی، لیکن اس سے مےویدر کی کارکردگی ماند نہیں پڑی۔ اس سے قبل انہوں نے دسمبر 2018 میں جاپانی کک باکسر ٹینشین ناسوکاوا کو شکست دی تھی۔
اس مقابلے کو سابق ہیوی ویٹ باکسر ایوینڈر ہولی فیلڈ نے بھی دیکھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انٹرنیٹ پر شہرت پانے والے 26 سال پال نے کچھ دیر کے لیے خاصے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا مگر وہ مےویدر کو بہت زیادہ تنگ نہیں کر سکے۔
مےویدر کا پروفیشنل باکسنگ کیریئر 2017 میں ختم ہوا تھا۔ اس کیریئر کے دوران انہوں نے 50 مقابلوں میں حصہ لیا اور کسی میں شکست نہیں کھائی۔
یہ میچ نمائشی تھا، اور اسے لائسنس یافتہ یا پروفیشنل مقابلے کا درجہ نہیں ملا، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس میں پوائنٹ گننے والے جج موجود نہیں تھے اور جیتنے کا واحد طریقہ یہ تھا کہ کوئی اپنے حریف کو تین تین منٹ کے آٹھ راؤنڈز میں ناک آؤٹ کر دے۔
یہ پال کے کیریئر کا تیسرا مقابلہ تھا۔ اس سے قبل انہوں نے ایک اور یوٹیوبر کے ایس آئی سے میچ کھیلے ہیں۔
مقابلے کے دوران 44 سالہ مےویدر نے اپنے حریف کو کئی تابڑتوڑ گھونسے رسید کیے، اور انہیں اپنے زیادہ قریب آنے کا موقع نہیں دیا۔