پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے افغان چینل ’طلوع نیوز‘ کو دیے گئے انٹرویو میں سابق القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے متعلق کیے گئے سوال نے سوشل میڈیا پر بحث شروع کر دی ہے کہ اسامہ بن لادن ’شہید‘ ہیں کہ نہیں۔
’طلوع نیوز‘ کے میزبان لطف اللہ نجفی زادہ نے مذکورہ انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کے ایک بیان کا حوالہ دیا تھا، جب انہوں نے گذشتہ سال پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کو ’شہید‘ قرار دیا تھا اور اسی حوالے سے شاہ محمود قریشی سے سوال کیا گیا تھا۔
Prime Minister Imran Khan speech at the assembly #PMIKAssemblySpeech pic.twitter.com/wta9RYm8Hd
— PTI Sindh Official (@PTISindhOffice) June 25, 2020
شاہ محمود قریشی نے جواب میں کہا: ’وزیراعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا ہے‘ جس پر اینکر نے پوچھا: ’کیا آپ خود اسامہ کو شہید سمجھتے ہیں؟‘
اس پر شاہ محمود قریشی نے خاصی ہچکچاہٹ کے بعد کہا: ’میں اس سوال کا جواب نہیں دوں گا۔‘ (I will let that pass)
سوشل میڈیا پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے جواب پر سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں طرح کے تبصرے جاری ہیں۔
فواد رحمان نامی صارف نے شاہ محمود قریشی کے جواب کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا نچوڑ قرار دیا۔
امریکہ میں موجود پاکستانی امور پر تبصرہ کرنے والے تجزیہ کار مائیکل کگل مین نے ٹوئٹر پر لکھا: ’شاہ محمود قریشی کا جواب اس بات اشارہ نہیں کہ وہ اسامہ بن لادن کو شہید سمجھتے ہیں بلکہ یہ پاکستان میں سیاسی حقائق کی طرف اشارہ کرتا ہے جس کی وجہ سے انہیں اس سوال کو چھوڑنا پڑا۔‘
Pakistan's FM said "I will let that pass" when asked if Bin Laden is a martyr. This isn't an indication that he believes Bin Laden is a martyr. It's an indication of the political realities in Pakistan that require him to sidestep such a question. This is unfortunate, but true.
— Michael Kugelman (@MichaelKugelman) June 21, 2021
عامر غوری نے ٹوئٹر پر شاہ محمود قریشی کے جواب پر لکھا کہ ’کچھ لوگوں کو ایسی کلاسوں کے لیے بھیجنا چاہیے کہ جہاں سکھایا جائے کہ ٹی وی انٹرویوز کی تیاری کیسے کی جائے۔‘
It’s time some people are sent to “how-to-prepare-for-TV-interviews” classes.
— aamir ghauri (@aamirghauri) June 20, 2021
World is becoming an increasingly difficult place for narcissistic politicians. National interest is too serious a thing to leave to individuals who put themselves over & above national interest. pic.twitter.com/XYusLT9EMG
شاہ محمود قریشی کی طرح وزیراعظم عمران خان سے 2016 میں بھی ایسا ہی سوال کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے جواب دینے سے معذرت کرلی تھی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام کے میزبان وسیم بادامی نے یہی سوال عمران خان سے کیا تھا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔
Waseem Badami: Do you consider Osama Bin Laden a terrorist?@ImranKhanPTI: I do not want to comment on this. pic.twitter.com/Di7dCv4dY7
— Khushal Khan (@Khushal_Khattak) May 24, 2016
ریاست پاکستان کی اسامہ بن لادن پر پالیسی ہے کیا؟
اس حوالے سے انڈپینڈںٹ اردو نے دفاعی تجزیہ کار ماریہ سلطان سے رابطہ کیا جن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے لیے بن لادن کا مسئلہ، خاص طور پر جس طرح ان کے خلاف ایبٹ آباد آپریشن کیا گیا، وہ عالمی سطح پر بہت زیادہ شرمندگی کا سبب بنا۔‘
’دنیا بھر میں اس وقت مسئلہ ہے کہ ابھی تک تشریح نہیں کی جا سکی کہ بین الاقوامی دہشت گرد کون ہے اور اگر کسی کو آپ بین الاقوامی دہشت گرد کہہ رہے ہیں تو اس بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف آپ کون سے حربے استعمال کریں گے اور کن ریاستوں کو استعمال کریں گے۔‘
ان کا کہنا تھا: ’یہ تو نہیں ہو سکتا کہ آج آپ کے کہنے کے مطابق ایک گروہ دہشت گرد بن جائے اور دوسرا گروہ اسے دہشت گرد نہ سمجھے۔ یا تو آپ اس بات کا فیصلہ کریں کہ جو گروہ ریاست کی اجازت کے بغیر طاقت کا استعمال کریں تو انہیں دہشت گرد قرار دیا جائے۔‘
ماریہ سلطان نے مزید کہا: ’القاعدہ کی بنیاد سی آئی اے نے رکھی اور اس تنظیم نے افغان جہاد میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔ بعد ازاں کچھ لوگ متنفر ہوئے اور انہوں نے امریکہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ اس کے علاوہ القاعدہ کا ایجنڈا زیادہ تر مغربی ممالک کے خلاف تھا۔ اس لیے اس پر دو رائے پائی جاتی ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دوسری جانب انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل ریٹائر امجد شعیب کا کہنا تھا کہ ’صحافی کے اس سوال پر شاہ محمود قریشی کو کہنا چاہیے تھا کہ میں کوئی علامہ یا مولوی نہیں کہ میں فتوے صادر کروں۔‘
امجد شعیب نے کہا: ’کیوں کہ یہ (اسامہ بن لادن) متنازع آدمی ہیں، بعض لوگ انہیں شہید سمجھتے ہیں بعض نہیں سمجھتے، بعض دہشت گرد کہتے ہیں لہٰذا یہ کسی عالم دین سے پوچھنا چاہیے کہ وہ شہید تھے کہ نہیں۔‘
اسامہ بن لادن کے حوالے سے پاکستان کی ریاستی پالیسی سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا: ’ہماری پالیسی یہ تھی کہ ہم انہیں (اسامہ بن لادن) کو گرفتار کرنا چاہتے تھے اور اس کا ٹرائل کرنا چاہتے تھے، کیونکہ ہر آدمی جس پر الزام ہوتا ہے، اس کا حق ہے کہ اسے صفائی کا موقع دیا جائے۔‘
سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصرے
شاہ محمود قریشی کے بیان پر سوشل میڈیا پر جہاں سنجیدہ بحث ہو رہی ہے، وہیں مزاحیہ تبصرے بھی جاری ہیں۔
صحافی عادل شاہ زیب نے طنزاً لکھا: ’دو اہم انٹرویوز دیکھنے کے بعد۔۔ بہتر یہی ہو گا کہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں غیر ملکی صحافیوں کی پاکستان میں داخلے پر فوراً پابندی لگالیں۔ جب تک انٹرنیشنل میڈیا اور لوکل جلسے کا فرق ٹھیک سے نہ سمجھ لیں، تب تک انٹرویوز صرف مقامی محب وطن صحافیوں کو ہی دینے کی سٹریٹیجی جاری رکھیں۔‘
OBL being a martyr is out-of- syllabus question. pic.twitter.com/BHF0TVuDLa
— Naila Inayat (@nailainayat) June 20, 2021
صحافی نائلہ عنایت نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’اگلی بار جب اسامہ بن لادن کے بارے میں کسی پاکستانی عہدیدار سے پوچھا جائے تو پالیسی بیان کے طور پر کہہ دیا جائے کہ اسامہ بن لادن سیاح تھے۔‘ نائلہ عنایت نے سوال کو ’آؤٹ آف سلیبس‘ بھی قرار دیا۔
اسی طرح ندیم فاروق پراچہ نے شاہ محمود قریشی کے جواب میں وقفے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی تصویر کے ساتھ لوڈنگ کی تصویر لگائی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جواب ابھی ’لوڈ‘ ہو رہا ہے۔