اب ٹک ٹاک سے نوکری کی درخواست بھیجیں

’ٹک ٹاک ریزیومے‘ ایک نئی سروس ہے جو لوگوں کو ملازمت کے لیے مختصر ویڈیوز کی شکل میں درخواست پیش کرنے کی سہولت دیتی ہے۔

ٹک ٹاک چاہتا ہے کہ اس کے صارفین ملازمت کے حصول کے لیے بنائی جانے والی ویڈیوز ٹک ٹاک پر ہی پوسٹ کریں اور اس میں متعلقہ کمپنی کا ہیش ٹیگ استعمال کریں ( اے ایف پی)

چین کی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک نے ملازمت حاصل کرنے کے خواہاں افراد کے لیے نیا طریقہ متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے امیدوار اپنی درخواستیں ویڈیو کی شکل میں متعلقہ کمپنی کو بھیج سکیں گے۔

کمپنی نے ’ٹک ٹاک ریزیومے‘ کے نام سے ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے جو لوگوں کو ملازمت کے لیے مختصر ویڈیوز کی شکل میں درخواست پیش کرنے کی سہولت دیتی ہے۔

صارفین اس کے لیے معمول کے مطابق ویڈیو بنا سکتے ہیں جس میں وہ عام طور پر بنائی جانے والی ویڈیوز کی طرح تمام ایفیکٹس اور بیک گراؤنڈ میوزک کا استعمال کرتے ہوئے انہیں اس امید کے ساتھ کمپنیز کو بھیج سکتے ہیں کہ انہیں بھرتی کر لیا جائے گا۔

ٹک ٹاک چاہتا ہے کہ اس کے صارفین ملازمت کے حصول کے لیے بنائی جانے والی ویڈیوز ٹک ٹاک پر ہی پوسٹ کریں اور اس میں متعلقہ کمپنی کا ہیش ٹیگ استعمال کریں۔

ایپ نے لوگوں کی آسانی کے لیے کچھ ویڈیوز کی مثال بھی دی ہے جس میں لوگوں نے ایسا کیا ہے۔

ٹک ٹاک کو امید ہے کہ اس ویڈیو سروس سے بھرتی کے عمل اور ملازمت کی تلاش کا نیا تصور جنم لے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ ’ریزیومے سروس‘ کے فیچرز اس کے ’کالج ایمبیسڈرز‘ پروگرام کے بعد متعارف کرائے گئے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت کمپنی نے یونیورسٹی کیمپسز میں اپنے برانڈ کو فروغ دینے کے لیے لوگوں کو ملازمت فراہم کی تھی۔

ٹک ٹاک نے تسلیم کیا ہے کہ اس پروگرام کا حصہ بننے والے بہت سے لوگوں کو وبائی امراض کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹک ٹاک کی مارکیٹنگ مینیجر کیلا ڈیکسن نے کہا: ’بہت سارے لوگوں کی طرح کالج کے طلبہ بھی وبا سے متاثر ہوئے لیکن انہوں نے مزاحمت اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا جو واقعتاً متاثر کن ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

متعدد کمپنیاں پہلے ہی ٹک ٹاک کے اس پائلٹ پروگرام میں شامل ہوچکی ہیں جن میں ڈبلیو ڈبلیو ای اور امریکی ریسٹورنٹ چپوٹل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کمپنی نے ایک مخصوص ویب سائٹ کا بھی آغاز کیا ہے جہاں لوگ ٹک ٹاک کی شکل میں اپنی سی ویز جمع کروانے سے پہلے اپنے مطلب کی ملازمت تلاش کر سکیں گے اور وہاں موجود ملازمتوں کے پہلے سیٹ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن رواں ماہ کے آخر تک ہے۔

اس ویب سائٹ میں ان تخلیق کاروں سے رابطے کے لنک بھی دیے گئے ہیں جو جاب مارکیٹ میں لوگوں کی بھرتی کے امکانات کو بہتر بنانے کے طریقے پیش کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل