ٹیسٹ چیمپیئن شب کے پوائنٹس سسٹم میں کیا تبدیلی کی گئی ہے؟

آئندہ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی سرفہرست نو ٹیمیں چھ، چھ سیریز کھیلیں گی جن میں سے تین ہوم اور تین اووے سیریز ہوں گی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پہلے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی (اے ایف پی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے لیے پوائنٹس سسٹم تبدیل کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے نئے پوائنٹس سسٹم کے تحت 2021 سے 2023 تک کھیلے جانے والے ہر ٹیسٹ میچ میں جیتے والی ٹیم کو 12 پوائنٹس دیے جائیں گے جبکہ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں چار اور ٹائی کی صورت میں چھ پوائنٹس ملیں گے۔

ایک بیان میں آئی سی سی نے بتایا ہے کہ حاصل شدہ پوائنٹس کے تناسب کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں درجے کے تعین کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی معاملات کو سادہ بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

آئی سی سی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو جیف آلڈر ڈائس کے مطابق: ’کرونا وائرس کی وبا کے دوران ہمیں تبدیلی کرنی پڑی تاکہ ہر ٹیم کی جانب سے جیتے گئے پوائنٹس کی شرح کو استعمال کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی درجہ بندی کی جا سکے۔ چونکہ تمام سیریز مکمل نہیں ہو سکی ہیں تو اس نظام سے ہمیں فائنل کے لیے ٹیموں کا تعین کرنے میں مدد ملی اور ہم ہم مقررہ وقت کے اندر چیمپیئن شپ کرانے کے قابل ہوئے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پہلے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔

آئندہ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی سرفہرست نو ٹیمیں چھ، چھ سیریز کھیلیں گی جن میں سے تین ہوم اور تین اووے سیریز ہوں گی۔

اس دوران پاکستان اپنی ہوم سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ اووے سیریز سری لنکا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوں گی۔

آئی سی سی کی جانب سے چیمپیئن شپ کو مکمل کرنے کے لیے 31 مارچ 2023 کی تاریخ دی گئی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ