شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے لیے متحدہ عرب امارا ت کا گولڈن ویزا

ثانیہ مرزا تیسری بھارتی شہری جبکہ شعیب ملک دوسرے پاکستانی ہیں جنہیں یہ ویزا ملا ہے۔

شعیب ملک اور  ثانیہ مرزا متحدہ عرب امارات میں کرکٹ اور ٹینس کی اکیڈمی کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں (اے ایف پی فائل)

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کو متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا جاری کیا ہے۔

گولڈن ویزا کے اجرا کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا متحدہ عرب امارات میں 10 سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا نے ثانیہ مرزا سے منسوب بیان میں کہا کہ: ’یہ میرا دوسرا گھر ہے اور میرا یہاں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا ارادہ ہے۔‘

انہوں نے گولڈن ویزا حاصل ملنے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں موقع ملے گا کہ وہ ٹینس اور کرکٹ سپورٹس اکیڈمی پر توجہ دیں، جسے وہ دو ماہ میں کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ثانیہ مرزا بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان اور سنجے دت کے بعد تیسری بھارتی شہری ہیں جنہیں متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا جاری کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جبکہ شعیب ملک دوسرے پاکستانی شہری ہیں جنہیں گولڈن ویزا دیا گیا۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کرکٹ ٹیم پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی کو یہ ویزا جاری ہوا تھا۔

2019 میں یو اے ای نے طویل مدتی رہائشی ویزوں کے لیے ایک نیا نظام نافذ کیا تھا جو غیر ملکیوں کو کسی قومی سپانسر (کفیل) کے بغیر یو اے ای میں رہائش، ملازمت اور تعلیم حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

گولڈن ویزا کے حامل افراد متحدہ عرب امارات میں 5 سے 10 سال تک رہائش اختیار کر سکتا ہے جس کی تجدید خود بخود ہوتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل