پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مانچسٹر میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ انگلینڈ نے تین وکٹوں سے جیت لیا ہے۔
اسی طرح انگلینڈ نے یہ سیریز بھی دو ایک سے جیت لی ہے۔
سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ پاکستان میزبان ٹیم کے ہاتھوں 45 رنز سے ہار گیا تھا۔
اس فیصلہ کن میچ میں دونوں ٹیمز نے کانٹے دار مقابلہ کیا، پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے فخرزمان 24 ، صہیب مقصود 13 اور بابراعظم 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم تین ، شاداب خان دو اور محمد حفیظ ایک رن بنا سکے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
محمد رضوان نے 76 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے، حسن علی 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کے جیسن رائے نے 36 گیندوں پر 64 رنز کی تیز اننگز کھیلی جب کہ ڈیوڈ ملان نے 31 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے چار اور معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کپتان بابر اعظم کے مطابق ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، حارث رؤف کی جگہ حسن علی اور اعظم خان کی جگہ عثمان قادر ٹیم میں شامل کیے گئے تھے۔
انگلینڈ کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، اوئن مورگن اور ڈیوڈ ولی کی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔