سابق وزیر اعظم نواز شریف کی افغان قومی سلامتی کونسل کے مشیر حمداللہ محب سے حالیہ ملاقات پر جہاں حکومتی حلقوں سے تنقید ہو رہی ہے وہیں مریم نواز کی ایک اور ٹویٹ بھی ان پر تنقید کا سبب بن رہی ہے۔
گذشتہ روز لندن میں نواز شریف کی افغان وفد سے ملاقات کی تصاویر گردش کرنے لگی جنہیں مریم نواز نے بھی ری ٹویٹ کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تاہم حکومتی وزرا اور سوشل میڈیا صارفین نے اس ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حمداللہ محب پاکستان کے لیے نازینا الفاظ استعمال کر چکے ہیں اور نواز شریف کو ان سے نہیں ملنا چاہیے تھا۔
NSA @hmohib and State Minister for Peace Sayed Sadat Naderi called on Former Prime Minister Nawaz Sharif in London to discuss matters of mutual interest. pic.twitter.com/bOs1PmwdmJ
— NSC Afghanistan (@NSCAfghan) July 23, 2021
اس ملاقات کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی کہ آیا یہ ملاقات ہونی چاہیے تھی کہ نہیں۔
اب یہ بحث ختم نہیں ہوئی تھی کہ مریم نواز نے حمداللہ محب کی پاکستان آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ہونے والی 2019 کی ملاقات کی تصویر ٹویٹ شئیر کر کے توپوں کا رُخ اپنی طرف موڑ لیا۔
مریم نواز نے دونوں تصاویر ایک ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ’کیا دونوں تصاویر اچھی نہیں؟‘
Both pictures nice, no ? pic.twitter.com/W48qDlQD3J
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 24, 2021
مریم نواز کی اس ٹویٹ پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ عبیر خان نے اپنی ٹویٹ میں خبروں کے سکرین شاٹ شئیر کرتے ہو لکھا کہ آرمی چیف نے ملاقات مئی 2019 میں کی اور مئی 2021 میں حمد اللہ محب سے رابطے ختم کر دیے گئے جبکہ نواز شریف نے جولائی 2021 میں ملاقات کی۔
For those still trying to defend Nawaz Sharif, by sharing the pic from COAS & Hamdullah Mohib meeting. Here are the FACTS:
— Ubair Khan (@ubairkhann) July 24, 2021
- COAS met him: May 2019
- Pakistan suspends communication with Hamdullah for calling Pak a brothel: May 2021
- Nawaz Sharif met Hamdullah: July 2021 pic.twitter.com/nec46rptnx
مریم نامی صارف نے مریم نواز کی ٹویٹ پر لکھا کہ ’کیا ہم انہیں آرمی چیف کو بدنام کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں؟ 2019 کی تصویر شئیر کر کے ایک غدار سے ملایا جا رہا ہے۔‘
Are we just gonna allow her to defame the COAS?
— Mariam's Madness (@MaddyWithKhan) July 24, 2021
Posting a picture of him from 2019 and comparing him to a traitor. https://t.co/xl5EZ7IhXF
صحافی مرتضیٰ سولنگی نے بھی دونوں تصاویر شئیر کر کے تبصرہ کیا۔
فواد چودھری سے کہیں کہ ہمت کریں اور اس تصویر پر بھی تبصرہ کریں۔ شاباش! pic.twitter.com/HmEGA9XVVW
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) July 24, 2021
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مریم نواز کو جواب میں لکھا کہ کیا وہ حمد اللہ کے بیان کے بعد ان کے ساتھ کسی پاکستانی قیادت کی تصویر دکھا سکتی ہیں؟
Quite a Duffer comparison can you show me a picture of Hamadullah with Pak leadership post his statement demonising Pak as Brothel House? Why all Pak haters from Ajit Doval to Muhib end up in your palatial London palace? https://t.co/we0wP0gtZl
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2021