اسرائیلی حریف کا مقابلہ نہ کرنے پر دو کھلاڑی اولمپکس سے باہر

سوڈان کے جوڈو کھلاڑی محمد عبدالرسول کو 73 کلوگرام وزن کے مقابلے میں حصہ لینا تھا مگر وہ اسرائیلی حریف بتبل کا سامنا کرنے آئے ہی نہیں۔

سوڈان کے عبدالرسول اور الجیریاکے نورین نے اسرائیلی کھلاڑی کا مقابلہ نہیں کیا (اے ایف پی)

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں جوڈو کے مقابلوں میں ایک اور کھلاڑی اسرائیل کے توہر بتبل کا سامنا کرنے نہیں آئے۔

سوڈان کے محمد عبدالرسول کو 73 کلوگرام وزن کے مقابلے میں پیر کو حصہ لینا تھا مگر وہ بتبل کا سامنا کرنے کے لیے آئے ہی نہیں۔

انٹرنیشنل جوڈو فاؤنڈیشن نے فوری طور پر محمد عبدالرسول کے مقابلہ نہ کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔ سوڈان کے اولمپکس حکام نے بھی اس معاملے پر فوری تبصرہ نہیں کیا۔

اس سے قبل الجیریا کے فتح نورین کو آئی جے ایف نے سنیچر کو ٹوکیو مقابلوں سے معطل کر دیا تھا کیونکہ وہ بتبل سے ممکنہ مقابلے سے بچنے کے لیے دست بردار ہو گئے تھے۔

نورین کا کہنا ہے کہ ’ہم نے اولمپکس میں پہنچنے کے لیے بہت محنت کی لیکن فلسطینی مقصد اس سے کہیں بڑا ہے۔‘

الجیرین میڈیا سے بات کرتے ہوئے نورین کے کوچ امر بینیخلف کا کہنا تھا کہ ’ہم ڈرا کے معاملے میں خوش قسمت نہیں تھے۔ ہمارے مقابلے میں اسرائیلی کھلاڑی آیا اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں ریٹائر ہونا پڑا۔ ہم نے صحیح فیصلہ کیا۔‘

نورین کو بتبل سے مقابلہ کرنے کے لیے پہلے عبدالرسول کا ممکنہ سامنا کرنا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ نورین اور ان کے کوچ تحقیقات مکمل ہونے تک معطل رہیں گے۔

خیال رہے کہ عبدالرسول اپنے وزن کی کیٹیگری میں جوڈو مقابلوں کے عالمی نمبر 469 کھلاڑی ہیں جبکہ بتبل ساتویں نمبر پر ہیں۔

نورین نے اس سے قبل ورلڈ جوڈو چیمپیئن شپ 2019 میں بھی بتبل کا مقابلے کرنے سے پہلے چیمپیئن شپ چھوڑ دی تھی۔


اضافی رپورٹنگ: ایجنسیز

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل