نصیر الدین شاہ نے اس ماہ کے اوائل میں لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی موت کے تین دن بعد بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ میں ایک مضمون میں دلیپ کمار کے بارے میں کچھ تنقیدی باتیں لکھی تھیں جس پر نصیر الدین شاہ کو سوشل میڈیا پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں۔
نصیر الدین شاہ نے سات جولائی کو دلیپ کمار کی موت کے تین دن بعد بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس میں دلیپ کمار کے بارے میں ایک مضمون میں لکھا تھا ’انہوں نے اداکاری کے علاوہ کچھ نہیں کیا،‘ اور یہ کہ انہوں نے ’اپنے تجربات کسی تک منتقل نہیں کیے، کسی کی رہنمائی نہیں کی، اور اپنے 1970 سے قبل کی پرفارمنسز کے علاوہ مستقبل کے اداکاروں کے لیے کوئی خاص سبق نہیں چھوڑا۔ حتیٰ کہ ان کی آپ بیتی میں بھی پرانے انٹرویوز دہرا دیے گئے ہیں۔‘
نصیر الدین شاہ نے لکھا تھا کہ یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ دلیپ کمار نے فلمی دنیا میں اپنی لیجنڈری حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف انداز کی فلمیں بنانے کی کوشش نہیں کی بلکہ گھسے پٹے کردار ادا کرتے چلے گئے، حالانکہ وہ چاہتے تو کسی بھی ہدایت کار یا سرمایہ کار سے اپنی مرضی کا پروجیکٹ منظور کروا سکتے تھے۔
نصیر الدین شاہ کے اس بیان پر خاصی تنقید ہوئی تھی۔ ٹوئٹر پر راکیش سنہا نے لکھا، ’نصیر الدین شاہ ہندی سینیما کے ’ہمنوا‘ (also ran)۔ وہ اپنی جھلاہٹ اتارنے کے لیے دلیپ کمار جیسے آئیکان کو کہتے ہیں کہ انہوں نے محفوظ کھیلا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اب نصیر الدین شاہ نے ’سپاٹ بوائے‘ نامی ویب سائٹ پر وضاحت دی ہے کہ جو لوگ دلیپ کمار کے بارے میں میری تحریر پر برہم ہوئے ہیں وہ اگر پورا مضمون پڑھتے تو انہیں معلوم ہوتا کہ میں نے ان کی اداکاری کی زبردست، مگر مشروط، تعریف کی تھی۔
’میں نے ان کے بارے میں جو کہنا تھا وہی کہا اور اگر میرا مطلب کچھ اور ہوتا تو میں وہ نہ کہتا جو کہا۔‘
Naseeruddin Shah is 'also ran' type of Hindi Cinema. He vents his frustration by calling icons like @TheDilipKumar as playing safe & Rajesh Khanna being a limited actor For him 'Sholay' is a 'con job' and @SrBachchan has not done any great work #dilipsahab #naseeruddinshah
— Rakesh Kr Sinha (@rakeshsinha65) July 28, 2021
نصیر الدین شاہ کو بالی وڈ کے عمدہ ترین اداکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے صرف ایک فلم میں دلیپ کمار کے ساتھ کام کیا، جس کا نام ’کرما‘ تھا۔
اس زمانے میں میڈیا پر خبریں آئی تھیں کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان اختلاف پیدا گئے تھے، تاہم اب نصیر الدین شاہ نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ میڈیا کی اختراع تھی۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ہمارے کردار اس قسم کے تھے کہ میرے پاس ان کا مقابلہ کرنے کا کوئی امکان ہی نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا، ’اداکاری کوئی مقابلہ یا دوسروں کو نیچے دکھانا نہیں ہوتی۔۔۔ میں نے کبھی تردید نہیں کی کہ ان کے مقابل کام کرنا میرے بچپن کا خواب تھا۔‘