کھیت گروی رکھ کے بچوں کو ہاکی سکھانے والے بھارتی گمنام کوچ

ڈومنک ٹوپو نے اپنی 14 ایکڑ زمین تک گروی میں رکھ دی ہے۔ یہ انہی قربانیوں کا صلہ ہے کہ ان کے سینکڑوں شاگرد ہاکی میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

یہ ہیں ڈومینیک ٹوپو جو بھارت کی ریاست اڑیسہ میں سندر گڑھ کے گاؤں کُکڑا سے ہیں اور قومی ٹیم میں جگہ نہ ملنے کے بعد اپنی زندگی  نئی نسل خصوصاً لڑکیوں کو ہاکی سکھانے کے لیے وقف کر دی۔

شکل و صورت سے جواں سال نظر آنے والا 67 ڈومنک ٹوپو کا بھارتی ہاکی ٹیم میں شامل نہ ہونے کا خواب پورا نہ ہو پایا تو انہوں نے قبائلی خطے سے قومی اور بین الاقوامی معیار کے ہاکی کھلاڑی تیار کرنے کی ٹھان لی۔

وہ گزشتہ کئی برسوں سے قبائلی بچوں اور بچیوں کو ہاکی کی مفت تربیت دے رہے ہیں اور اس شوق میں انہوں نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیا ہے۔ ڈومنک ٹوپو  نے اپنی 14 ایکڑ زمین تک گروی میں رکھ دی ہے۔ یہ انہی قربانیوں کا صلہ ہے کہ ان کے سیکڑوں شاگرد ہاکی میں اپنا جلوہ بکھیر رہے ہیں۔

ڈومینیک ماضی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ ’اس وقت لڑکیاں نہیں کھیلتی تھیں۔ وہ نِیکر پہننے سے شرماتی تھیں۔ جانوپا برلا اور پونم برلا اب بین الاقوامی کھلاڑی بن گئیں ہیں وہ شارٹس پہننے سے شرماتی تھیں۔ وہ اپنے گھر کا دروازہ پکڑ لیتی تھیں۔ میدان میں آنا نہیں چاہتی تھیں مگر ہم لوگ انہیں کھینچ کر لاتےاور ان کو آنگن میں کھلایا۔ پھر سڑک پر کھلایا اور میدان میں اور اس طرح وہ لوگ بین الاقوامی کھلاڑی بنے۔‘ 

ڈومینک ٹوپو  کے تین شاگرد بین الاقوامی ہاکی کھیل چکے ہیں جب کہ درجنوں ریاستی سطح پر ہاکی کھیل رہے ہیں۔

ڈومینک کے مطابق ’ہم کھیتی باڑی والے آدیواسی ہیں۔ ہم لوگ گاؤں گھر میں رہتے ہیں۔ شہر میں نہیں رہتے۔ جہاں زمین ہے وہیں ہمارا گھر ہوتا ہے۔ یہ سب غریب بچے ہیں۔ یہ لوگ جسمانی محنت کرتے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اپنے ہاکی کے شوق کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ’ہاکی سے کبھی نہیں بھاگا۔ ‘

اپنے شوق کے لیے زمین گروی رکھنے والے ڈومینک ٹوپو نے اس قول کو سچ کر دکھایا ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔

ڈومینک کے مطابق ان کوئی روزگار نہیں ہے اور کھیل کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے اپنے کھیت گروی رکھ دیے ہیں۔ جب کہ اخراجات کا بڑا حصہ سپورٹس گئیر خریدنے پر صرف ہو جاتا ہے۔

ڈومینک کہتے ہیں کہ میں اپنے گھر کے لیے کچھ نہیں کر پایا لیکن میں دوسروں کے لیے جی رہا ہوں۔

ریاست اڑیسہ میں ڈومنک ٹوپو کو ہاکی کا گمنام گرو بھی کہا جاتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا