پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گیانا میں 4 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچز کی سیریز کا چوتھا میچ صرف تین اوورز تک ہی کھیلا جا سکا اور ختم کرنا پڑا جس کے بعد پاکستان یہ سیریز ایک صفر سے جیت گیا ہے۔
گیانا میں طے سدہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور فی اوور 10 رنز کے حساب سے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 3 اوورز میں 30 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش برس پڑی۔ کرس گیل اور آندرے فلیچر کو ڈریسنگ روم جانا پڑا کیونکہ میچ روکنے کا فیصلہ ہوا۔
تقریبا دو گھنٹے کھیل رکے رہنے کے بعد میچ انتظامیہ نے میچ کو دونوں ٹیمز کے لیے 9 اوورز تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا لیکن گراؤنڈ میں مسلسل ہونے والی ہلکی اور تیز بارش کے باعث پچ پر سے کورز نہیں ہٹائے گئے تھے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جب انتظامیہ نہ صورتحال کا جائزہ لیا کہ نو نو اوورز کا میچ بھی ممکن نہیں ہے تو پھر میچ ختنم کرنے کا اعلان کیا گیا اور پاکستان یہ سیریز ایک صفر سے جیت گیا۔
اس سیریز میں پہلے، تیسرے اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچز بارش کی نذر ہوئے ہیں۔ یعنی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اس سیریز میں صرف ایک میچ نتیجہ خیز رہا جو پاکستان نے جیتا تھا۔