پاکستان ویمن اے کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کردیا

عالیہ ریاض کی نصف سینچری کی بدولت پاکستان ٹیم 205 رنز کا ہدف 42.3 اورز میں پورا حاصل کر لیا۔

اینٹیگوا میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دی (پی سی بی)

پاکستان ویمنز اے کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز پر ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز بھی جیت لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز 100 فیصد کامیاب رہا۔

اینٹیگوا میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دی۔

عالیہ ریاض کی نصف سینچری کی بدولت پاکستان ٹیم 205 رنز کا ہدف 42.3 اورز میں پورا حاصل کر لیا۔ انہوں نے 78 گیندوں پر 63 رنز سکور کیے جس میں آٹھ چوکے شامل ہیں۔

عالیہ ریاض نے سدرہ نواز کے ساتھ مل کر 89 رنز کی شراکت داری کی جس میں سدرہ نوازنے 43 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تیسرے ایک روزہ میچ میں جویریا نے 43 رنز بنائے اور مگر تین ایک روزہ سیریز میں اپنی دوسری نصف سینچری سات رنز کی کمی سے نہ پوری کرسکی۔

جویرا اس سیریز میں 137 رنز 68.50 کی اوسط سے بنا کر سب سے زیادہ رنز بننے والی بلے باز رہیں۔

پہلی وکٹ پر جویریا راوف اور عائشہ ظفر کے درمیان 66 رنز کی شراکت داری ہدف کے حصول میں اہم ثابت ہوئی۔

عائشہ ظفر نے سات چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 36 رنز بنائے۔

اس سے قبل پاکستان نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو 204 رنز پر آوٹ کر لیا۔

ایمن انور اور صبا نذیر تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے قیانا جوزف 48 اور شینیتا گریمونڈ 40 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان