برازیل کی فائر فائٹر خواتین جو آگ ہی نہیں دقیانوسیت کا مقابلہ بھی کرتی ہیں

’ایک خاتون کا انچارج ہونا ٹرک ڈرائیور ہونا اور سارجنٹ بننا، پھر گیریژن چیف ہونا مشکل ہے لیکن  لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں۔ جب ہم جائے وقوع پر پہنچتے ہیں تو لوگ ہماری طرف مدد کے لیے دیکھتے ہیں۔‘

برازیل کی یہ فائرفائٹر خواتین نہ صرف آگ بلکہ دقیانوسی خیالات کا مقابلہ بھی کر رہی ہیں۔

 برازیل کی مرکزی ریاست میناس گیریس کے اس فائرفائٹر محمکے کا تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔

لیویا کرسٹینا نامی فائر فائٹر کا کہنا ہے ’ایک خاتون کا انچارج ہونا ٹرک ڈرائیور ہونا اور سارجنٹ بننا، پھر گیریژن چیف ہونا مشکل ہے لیکن  لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں۔ جب ہم جائے وقوع پر پہنچتے ہیں تو لوگ ہماری طرف مدد کے لیے دیکھتے ہیں۔‘

فائر فائٹر اینڈریسا ایمانٹ کے مطابق صرف خواتین پر مشتمل ہونے کی وجہ سے  ہم لوگوں کی متجسس نظروں کو محسوس کرتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’خاص طور پر وہاں موجود ان خواتین کو جو  رشک کے ساتھ ہمیں دیکھتی ہیں اور یہ  محسوس کرتی ہیں کہ وہ جو بھی بننا چاہتی ہیں وہ بن سکتی ہیں۔‘

’آج ہم جو بننا چاہتے ہیں وہ بن کر اپنی کارپوریشن کی مدد کرنے کے قابل ہیں۔‘

’ہم کسی بھی ایمرجنسی موقعے پر پہنچ کر معاشرے کی بہترین طریقے سے مدد کر سکتے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا