ندا ڈار تیز ترین نصف سینچری بنانے والی پہلی ایشین کھلاڑی

پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں تیز ترین نصف سنچری سکور کرنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی بن گئی ہے۔

ندا ڈار نے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی سکور بھی بنایا (پاکستان کرکٹ بورڈ/ ٹوئٹر)

پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں تیز ترین نصف سنچری سکور کرنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی بن گئی ہے۔

اس کے علاوہ وومن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ندا ڈار تیز ترین ففٹی بنانے والی دوسری کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں بنایا۔

یہی نہیں وہ پاکستان کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی بلے باز بھی بن گئی ہیں۔

بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ ندا ڈار تیز ترین نصف سنچری سکور کرنے والی پہلی ایشیائی کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔

تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ اس وقت نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن کے پاس ہے جنھوں نے انڈیا کے خلاف 2005 میں 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جنوبی افریقہ کے خلاف عمدہ کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے ندا ڈار نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنشینل میں 20 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی اور 75 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئیں۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ 74 ناٹ آؤٹ کی اننگز جویریا خان نے کھیلی تھی۔

ندا ڈار دورہ جنوبی افریقہ کے دوران مسلسل اچھی کارکردگی دکھا رہی ہیں اور نہ صرف بیٹنگ بلکہ پاکستان کے لیے بولنگ کے شعبے میں بھی کافی مددگار ثابت ہوئی ہیں۔

اس سے قبل انھیں سیریز کے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ