ٹوکیو پیرالمپکس: حیدر علی نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا

پیرالمپکس میں ڈسکس تھرو کے مقابلے میں حیدر علی نے پاکستان کی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

پاکستانی کھلاڑی حیدر علی نے ٹوکیو میں جاری پیرالمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

پیرالمپکس کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق حیدر علی نے ڈسکس تھرو کے مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آفیشل نتائج کے مطابق حیدر علی نے ایف 37 کیٹیگری کے ڈسکس تھرو کے مقابلے میں 55.26 میٹر کی تھرو پھینک کر پاکستان کے لیے میڈل جیتا۔  

مقابلے میں یوکرین کے مائیکولا زابنیاک چاندی جبکہ برازیل کے یاؤو ٹیئرا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

یہ پیرالمپکس میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

حیدر علی اس سے قبل بھی لندن، بیجنگ اور ریو پیرالمپکس میں لانگ جمپ کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل