کرونا وائرس کی وبا اور پابندیوں کے بعد پیر کو منعقد ہونے والے میٹ گالا فیشن میلے سے نیو یارک میں دوبارہ سے روشنیاں اور فیشن کے جلوے دکھائی دیے۔
اس پُر رونق تقریب میں تقریباً 400 اداکاروں، کھلاڑیوں، شاعروں اور فنکاروں نے شرکت کی، جن میں سے سب کو یا تو ویکسین لگی ہوئی تھی یا ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔
گذشتہ برس کا میٹ گالاعالمی وبا کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔
امریکی ریپر میگن تھی سٹالین نے پہلی بار میٹ گالا میں شرکت کی۔ ڈیزائنر کوچ کے تیار کردہ کپڑوں میں ملبوس سٹالین نے اے ایف پی کو بتایا: ’میں یہاں آ کر بہت پرجوش ہوں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ بہت سارے لوگوں کے ہجوم میں رہنا ’قدرے عجیب‘ تھا۔
انہوں نے کہا: ’میں لوگوں سے الگ تھلگ ہونے کی عادت ڈال چکی ہوں، لیکن میں اب واپس آ گئی ہوں، لہذا میں ہر ایک کو دیکھ کر پرجوش ہوں۔‘
میٹ گالا میں سر سے پاؤں تک کالے رنگ میں چھپے ہوئے ایک پراسرار مہمان کی انٹری بھی ہوئی، جن کا چہرہ، منہ، آنکھیں اور سر بھی ڈھکا ہوا تھا اور صرف ایک لمبی سیاہ پونی ٹیل دکھائی دے رہی ہے، جس کی وجہ سے بہت سے لوگ انہیں ریئلٹی شو سٹار کم کارڈیشین کے طور پر پہچانتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی کم کارڈیشین کے اس ڈریسنگ سٹائل پر کافی لے دے ہوئی اور لوگ مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
نیو یارک ٹائمز کی فیشن ایڈیٹر وینیسا فریڈمین نے ٹویٹ کیا: ’شاید؟ ہمیں لگتا ہے کہ یہ وہ ہیں؟‘
Ok, wait, Kim Kardashian is here #MetGala. Really. Maybe? We think it's her? pic.twitter.com/oeEonbiOpy
— Vanessa Friedman (@VVFriedman) September 14, 2021
ایک صارف سنیہ بھرگاو نے لکھا: ’کم کارڈیشین نے آنکھ مچولی کو بہت سنجیدگی سے لے لیا۔‘
kim kardashian playing aankh-micholi way too seriously pic.twitter.com/xW2kEZtopV
— Sanya Bhargav (@sanyabhargav) September 14, 2021
ایک اور صارف نے لکھا: ’کم کارڈیشین نے میٹ گالا میں اپنا چہرہ چھپا رکھا تھا، لیکن پھر بھی لوگ جانتے ہیں کہ یہ وہی ہیں۔‘
So #KimKardashian came to #MetGala covering her face still people know it's her pic.twitter.com/fQeU2H72Vq
— cool/mess (@coolMess8) September 14, 2021