19 سالہ ماریہ جو اپنے والد کے ساتھ رنگ ساز بن گئیں

ملتان کی باہمت لڑکی 19 سالہ ماریہ خالد اپنے والد کا ہاتھ بٹانے کے لیے نو سال سے ان کے ساتھ رنگ سازی کا کام کر رہی ہیں۔

گھر کی سجاوٹ کرتی خواتین تو آپ نے دیکھی ہوں گی جو بڑے سلیقے سے گھر کی ایک ایک چیز کو اپنے ہاتھوں سے سجاتی ہیں لیکن ملتان میں ایک باہمت بیٹی ایسی بھی ہے جو اپنے والد کا سہارا بنتے ہوئے لوگوں کے گھروں کو پینٹ اور دروازوں کو پالش کر رہی ہیں۔

ملتان کی باہمت لڑکی 19 سالہ ماریہ خالد نو سال سے اپنے والد کے ساتھ رنگ سازی کا کام کر رہی ہیں۔

وہ چار بہنیں ہیں اور والد کے بیمارے رہنے کی وجہ سے ماریہ نے فیصلہ کیا کہ وہ کام میں ان کا ہاتھ بٹائیں گی۔

 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ماریہ خالد کے مطابق جب وہ پہلی بار اپنے والد کے ساتھ کام پر گئیں تو لوگوں نے سراہا اور کہا کہ آپ اچھی گاریگر بن سکتی ہیں۔ ماریہ نے رنگ سازی کا کام اپنے والد سے ہی سیکھا۔

ماریہ کا کہنا ہے کہ لوگ تنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ ایسے لوگوں سے خود ہی پیچھے ہو جاتی ہیں کیونکہ ان کے ابو نے انہیں یہی سکھایا ہے۔

خواتین کو پیغام دیتے ہوئے ماریہ خالد نے کہا کہ خواتین جو گھریلو معاشی مسائل سے دوچار ہیں انہیں چاہیے کہ وہ کوئی ہنر سیکھیں اور کام کرکے اپنے گھر کے نظام کو اچھی طرح چلائیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین