’گوادر کو حق دو‘ کے نام سے ہونے والے جلسے میں ہزاروں لوگ شریک

گوادر کو حق دو کے عنوان سے جلسے کی کال سماجی شخصیت مولانا ہدایت الرحمان نے دی تھی۔

گوادر کو حق دو کے عنوان سے جمعرات کو ضلعے کی تاریخ کے بڑے غیر سیاسی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں گوادر، اورماڑہ اور جیونی سمیت مختلف مقامات سے عوام نے شرکت کی۔

اس جلسے میں عام شہریوں، دکانداروں اور ماہی گیروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گوادر کو حق دو کے عنوان سے جلسے کی کال سماجی شخصیت مولانا ہدایت الرحمان نے دی تھی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گوادر کو پانی، بجلی اور روزگار مہیا کرنے کے لیے حکومت کو اکتوبر کی 30 تاریخ تک کا وقت دیا۔

مولانا ہدایت بلوچ ویسے تو گودار کی جماعتِ اسلامی کے جنرل سیکریٹری ہیں، لیکن اس جلسے کی کال انہوں نے سیاسی حیثیت میں نہیں بلکہ اپنی سماجی حیثیت میں دی تھی اور کہا تھا کہ جلسہ سیاسی بنیادوں پر نہیں ہو رہا۔

یہی وجہ ہے کہ جلسے میں عوام کی بڑی تعداد کے علاوہ مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے بھی شرکت کی لیکن ان میں سے کوئی بھی سیاسی جماعتوں کے پرچم ساتھ لے کر نہیں آیا۔  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ’ساحل سمندر کو ٹرالرز سے پاک کیا جائے۔ تمام متعلقہ افراد و محکموں کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہیں۔ اورماڑہ سے لے کر جیونی تک ماہی گیروں کو آزادی سے ماہی گیری کرنے دی جائے۔‘

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ضروری تمام چیک پرسٹس کو ایک ماہ کے اندر ختم کیا جائےاور کوسٹ گارڈز کی زیر حراست تمام گاڑیوں اور کشتوں کو فوری طور پر چھوڑا جائے۔

گوادر کو حق دو کے عنوان سے منعقد ہونے والے جلسے کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ 30 اکتوبر تک مطالبات نہیں مانے گئے تو 31 اکتوبر کو نیوز کانفرنس کریں گے اور نومبر میں بلوچستان کی تاریخ کا بڑا دھرنا ہو گا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا