ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست: ’بابر کا چھکا سہانا لگتا ہے‘

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کر لی۔

پاکستان نے اتوار کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں اپنے پہلے میچ میں روائتی اور مضبوط حریف بھارت کو باآسانی شکست دے دی۔

بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے باآسانی حاصل کر لیا۔

دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی اوپنر روہت شرما کو صفر پر پویلین بھیجا ان کا دوسرا نشانہ کے ایل راہل (3 رنز) بنے۔

تاہم وراٹ کوہلی (57) اور رشبھ پنت (39) نے اننگز کو سنبھالا اور بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین، حسن علی نے دو جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی اوپنرز نے بھارتی بولنگ کا عمدہ طریقے سے سامنا کیا اور باآسانی ہدف عبور کیا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف سٹروک کھیلےاور  152 رنز کی شاندار شراکت میں بھارتی بولرز کو وکٹ لینے کا موقع نہ دیا۔

محمد رضوان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 79 رنز بنائے جب کہ  بابر اعظم نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی ۔

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

دونوں ٹیمیں اس سے پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پانچ مرتبہ مدمقابل آئیں اور ہر مرتبہ کامیابی بھارت کے نام رہی۔

پورے میچ کے دوران سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آتے رہے۔

پاکستان کی جیت کے بعد اعتزاز نامی صارف نے بھارت میں شائقین کے حالات کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی

مہوش اعجاز نامی صارف نے پاکستان بھارت سیریز کے دوران شائقین کے موڈ کے حوالے سے ٹوئٹ کیا

کھیل کے دوران ایک اور پاکستانی صارف نور نے بھی میچ دیکھنے والوں کی اندرونی کیفیات کے حوالے سے ٹوئٹ کیا

میچ کے دوران ایک اور صارف ہدایت حسین کا دلچسپ تبصرہ دیکھنے میں آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کا پیپر اگلے دن ہو اور آپ نے میچ بھی دیکھنا ہو۔

میچ کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے رمشا الماس نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا ’بابر کا چھکا سہانا لگتا ہے۔‘

 

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل