پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ کو تین دن ہو چکے ہیں لیکن اس ہائی وولٹیج میچ کی شدت کو اب بھی محسوس کیا جا رہا ہے کیونکہ بحث اور تبصروں کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔
اس طرح کے میچوں میں ہمیشہ سے دیکھا گیا ہے کہ کھلاڑی میدان میں کھیلتے ہیں اور لوگ سوشل میڈیا پر بحث کرتے ہیں لیکن اس بار تو کھلاڑی ہی سوشل میڈیا پر بھی کھیل رہے ہیں اور عام صارفین تماشا کر رہے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان 24 اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلی مرتبہ کسی ورلڈ کپ میچ میں بھارت کو شکست دی تھی۔
اس میچ میں کامیابی پر جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بشمول بھارت دنیا بھر سے داد و تحسین ملی وہیں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز نے خاص طور پر ایک دوسرے کو طنز و مزاح کا نشانہ بنایا اور مبارک بادیں بھی دیں۔
تاہم، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ہونے والی اس ہلکی پھلکی گفتگو میں اس وقت تلخی آ گئی جب پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر اور بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ ایک دوسرے سے مذاق کرتے کرتے ذاتیات پر اتر آئے۔
ہوا کچھ یوں کہ پاکستان کی فتح کے بعد پاکستانی بولر محمد عامر نے ہربھجن سنگھ کو ٹوئٹر پر ٹیگ کرکے ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’وہ پوچھنا یہ تھا کہ ہربھجن پا جی نے ٹی وی تو نہیں توڑا اپنا، کوئی نہیں ہوتا ہے۔ آخر کار یہ ہے کرکٹ۔‘
hello everyone woh pochna yeah tha @harbhajan_singh paa ji ne TV to ni tora apna koi ni hota hai end of the day its a game of cricket.
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) October 25, 2021
اس کے جواب میں ہربھجن سنگھ نے 2010 کے ایشیا کپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے عامر کی گیند پر چھکا لگا کر وننگ شارٹ کھیلا تھا۔
Ab Tum bi bologe @iamamirofficial yeh 6 ki landing tumhare ghar k tv par to nahi hui thi ?? Koi nahi hota hai end of the day it’s a game of cricket as u rightly said https://t.co/XqSnWhg9t3 pic.twitter.com/4IuWpPOpF1
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 26, 2021
ساتھ ہی انہوں نے لکھا: ’اب تم بھی بولو گے کہ اس چھکے کی لینڈنگ تمہارے گھر کے ٹی وی پر تو نہیں ہوئی تھی۔ کوئی نہیں ہوتا ہے۔ جیسا کہ تم نے صحیح کہا آخر کار یہ ہے کرکٹ۔‘
ہربھجن کی اس ٹویٹ پر محمد عامر نے 2006 میں لاہور میں ہونے والے ایک ٹیسٹ میچ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کر دیا جس میں شاہد آفریدی نے ہربھجن سنگھ کے اوور میں مسلسل چار چھکے لگائے تھے۔
https://t.co/tZGLtwBKCa me busy tha @harbhajan_singh apki bowling dekh raha tha test jab LaLA ne apko 4 bowls pe 4 sixes mare thay but cricket hai lag sakte but test cricket me thora ziada ho gia tha
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) October 26, 2021
محمد عامر نے ہربھجن کو ٹیگ کرکے لکھا کہ ’میں آپ کی بولنگ دیکھنے میں مصروف تھا۔ جب لالا (شاہد آفریدی) نے آپ کو چار گیندوں پر چار چھکے مارے تھے، کرکٹ ہے لگ سکتا ہے لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں۔۔۔ تھوڑا زیادہ ہو گیا تھا۔‘
یہاں تک تو معاملات ٹھیک چل رہے تھے مگر اس کے بعد ہربھجن سنگھ نے محمد عامر کو ان کے ’ماضی‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’لارڈز میں نو بال کیسے ہو گئی تھی؟ کتنے لیے کس نے دیے؟ ٹیسٹ کرکٹ ہے نو بال کیسے ہو سکتی ہے؟ آپ کو اور آپ کے حامیوں کو اس خوبصورت گیم کو آلودہ کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔‘
Lords mai no ball kaise ho gya tha ?? Kitna liya kisne diya ? Test cricket hai no ball kaise ho sakta hai ? Shame on u and ur other supporters for disgracing this beautiful game https://t.co/nbv6SWMvQl
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 26, 2021
محمد عامر 2010 میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث تھے۔ لارڈز کے میدان میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے انہوں نے ’نو بال‘ کروائی تھی۔ بعد ازاں جس کا اعتراف انہوں نے برطانوی عدالت میں کیا تھا۔ بھاری جرمانہ ادا کرکے اور مقررہ مدت کی پابندی کاٹنے کے بعد وہ واپس کرکٹ کے میدان میں آئے تھے۔
اس کے بعد بھی ہربھجن سنگھ نے محمد عامر کی ’نو بال‘ کرواتے ہوئے تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے محمد عامر کو مخاطب کرکے تحریر کیا کہ ’آپ جیسے لوگ بس پیسہ پیسہ پیسہ۔۔۔ نہ عزت نہ کچھ اور صرف پیسہ۔۔۔ بتاؤ گے نہیں اپنے ملک والوں اور سپورٹرز کو کہ کتنے پیسے ملے تھے۔ دفعہ ہو جاؤ، مجھے آپ جیسے لوگوں سے بات کرتے ہوئے نفرت محسوس ہوتی ہے کیونکہ انہوں نے اس گیم کی لاج نہیں رکھی اور لوگوں کو بے وقوف بنایا۔‘
For people like you @iamamirofficial only Paisa paisa paisa paisa .. na izzat na kuch aur sirf paisa..bataoge nahi apne desh walo ko aur supporters ko k kitna mila tha .. get lost I feel yuk talking to people like you for insulting this game and making people fool with ur acts https://t.co/5aPmXtYKqm pic.twitter.com/PhveqewN6h
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 26, 2021
اس پر بھی ہربھجن سنگھ کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور انہوں نے ایک بار پھر وہی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے محمد عامر کی گیند پر چھکا مارا تھا۔
Fixer ko sixer.. out of the park @iamamirofficial chal daffa ho ja pic.twitter.com/UiUp8cAc0g
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) October 26, 2021
ساتھ میں انہوں نے لکھا: ’فکسر کو سکسر۔۔۔ گراؤنڈ سے باہر، محمد عامر دفع ہو جاؤ۔‘
جواباً محمد عامر نے ٹویٹ کی کہ ’بڑے ہی ڈھیٹ ہو، میرے ماضی کہ بارے میں بات کرکے آپ یہ حقیقت جُھٹلا نہیں سکتے کہ تین دن پہلے آپ کو منہ کی کھانی پڑی۔ اور اپنے غیرقانونی بولنگ ایکشن کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اب ہمیں ورلڈ کپ جیتتا دیکھو، واک اوور تو نہیں ملا جاؤ پارک میں واک کرو، بہتر محسوس کرو گے۔
Bare hi dheet ho talking about my past wouldn't change the fact that tumko 3 din pehle moun ki khani pari. and how about your illegal bowling action mate ab nikal or humko WC win karta dekh. walk over tu nhi mila jao Park me walk karo u'll feel better @harbhajan_singh https://t.co/i1dCh7I28c
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) October 26, 2021
دونوں ممالک کے ورلڈ کلاس کرکٹرز کے درمیان ہونے والے اس ’آن لائن جھگڑے‘ نے کرکٹ شائقین کو بھی تقسیم کر دیا ہے اور دونوں کھلاڑیوں کے مداح اپنے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کر رہے ہیں۔