اگر آپ ’کلاس روم‘، ’گریجویٹ سٹوڈنٹ‘ اور ’رئیل پرسن‘ جیسے ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیوز تلاش کرتے ہیں تو آپ کو ’پورن ہب‘ پر تائیوان کے ریاضی کے استاد چانگ ہسو کی جانب سے پوسٹ کیے گئے کیلکولس کے لیکچر ملیں گے۔
توقعات کے برعکس چانگ کے پورن ہب پر اکاؤنٹ کو 19 لاکھ ویڈیو ویوز اور تقریباً سات ہزار سبسکرائبرز مل چکے ہیں۔
سائٹ کے مطابق ’changhsumath666‘ کی آئی ڈی رکھنے والے چانگ ایک ویریفائیڈ پرفارمر ہیں، جن کا پلیٹ فارم پر 685 واں نمبر پر ہے لیکن انہوں نے ایک بھی عریاں ویڈیو پوسٹ نہیں کی ہے۔
اس کے باوجود ان پر شہرت کے دروازے کھل گئے ہیں اور کئی عالمی نشریاتی ادارے ان کا انٹرویو لینے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔
34 سالہ چانگ نے خبر رساں ادارے سی این اے کو بتایا: ’میں جانتا تھا کہ یہ دن ضرور آئے گا۔ اگر آپ خاص جگہوں پر خاص چیزیں کرتے ہیں تو لوگ اس میں دلچسپی لیتے ہیں۔‘
انہوں نے پورن ہب پر تقریباً 230 ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں چانگ کو پورے لباس یعنی ان کے ٹریڈ مارک گرے ہوڈی میں ریاضی پڑھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
چانگ نے اعتراف کیا کہ ناظرین کی اکثریت جب ان کے اکاؤنٹ کو دیکھتی ہے تو وہ اپنے مطلوبہ مواد کی بجائے ریاضی کے لیکچرز پا کر ہنسنے ہیں لیکن مارکیٹنگ کی اس حکمت عملی سے انہیں بہت سے نئے طالب علم بھی ملے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
چانگ نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک سے جن طلبہ نے پورن ہب پر ان کے مفت لیکچرز دیکھے، ان میں سے کئی نے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے ان کی فیس ادائیگی کے ساتھ کلاسوں میں داخلہ لینے کا فیصلہ کیا جس سے انہیں مجموعی طور پر 268,000 ڈالر سالانہ آمدنی ہوئی۔
ان کے بقول: ’آن لائن ٹیچنگ مارکیٹ انتہائی مسابقتی بن چکی ہے اور اس نئی حکمت عملی سے میں اب ہر سال ایک ہزار سے زیادہ طلبہ کو اپنی طرف متوجہ کر سکتا ہوں جب کہ اس کے مقابلے میں ایک عام طریقے سے کیلکولس ٹیوٹر کو چند سو ہی طلبہ مل سکتے ہیں۔‘
چانگ نے کرونا وبا کے باعث پیش آنے والے معاشی بحران کے دوران مئی 2020 میں پورن ہب پراجیکٹ کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
15 سال کا تدریسی تجربہ رکھنے اور ریاضی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے والے چانگ نے کہا کہ انہوں نے یوٹیوب پر لیکچر پوسٹ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں اس میں زیادہ مقابلے کے باعث زیادہ کامیابی نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ تمام پورن ویب سائٹس اس حکمت عملی سے متفق نہیں ہیں اور XVideos اور NXNN سمیت دیگر نے پورن کے بغیر ان کے مواد کو مسترد کر دیا۔