متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میں اگر مگر کی بحث ختم ہو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے بھارت کا ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔
افغانستان نے آج اس اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے 125 رنز کا آسان ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ نے 19ویں اوور کی پہلی بال پر پورا کر لیا۔ افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ گلبدین نائب نے 15 اور محمد نبی نے 14 رنزبنائے۔
نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے17 رنزکے عوض تین وکٹیں پر ہاتھ صاف کیا۔ ٹم ساؤتھی نے دو، ایش سودی ،ایڈم ملن اور جیمز نیشم نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس گروپ میں پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا تھا۔
گروپ ون میں انگلینڈ اور آسٹریلیا نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بھارتی ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کی امید افغانستان سے لگائے بیٹھے تھے۔
بھارت کی ایک ارب 30 کروڑ آبادی آج کے میچ پر نظریں جمائے بیٹھی تھی اور افغانستان کی جیت کے لیے دعا گو تھی لیکن نتیجہ ان کے حق میں نہیں آیا۔۔
دنیائے کرکٹ کی سب سے طاقتور سمجھے جانے والی بھارتی ٹیم کی ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے سے باہر نکلنے پر سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب اُمڈ آیا ہے جہاں لوگ بھارت کی اس حالت زار سے خوب لطف اندوز ہو رہے۔
میر معاویہ نامی صارف نے افغانستان کی شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا: ’کرپیا دھیان دیں: ایئر انڈیا کی فلائیٹ دبئی سے ممبئی اڑان بھرنے کو تیار ہے۔ تمام یاتریوں سے بِنتی ہے کہ رونا دھونا بند کر کے ویمان پر پدھاریں، دھنے واد۔‘
Kripya dheyan dein, Air India ki flight Dubai se Mumbai udan bharne ko tayar hai, tamam yatriyoon se binti hai k roona dhoona baand kr k vimaan mein padharein. Dhanewad #AFGvNZ
— Mav E (@MirMuawiya) November 7, 2021
معروف صحافی وجاہت کاظمی نے ممیم شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’جی ٹیم انڈیا، یہ راستہ ممبئی ایئر پورٹ کو جاتا ہے۔ گھر روانگی میں محفوظ سفر ہو۔ گڈ بائے۔‘
Yes #TeamIndithat's the way to the Mumbai Aiport! Have a safe journey back home. Goodbye!#NZvAFG #T20WorldCupic.twitter.com/DMOKZ9cfA8
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) November 7, 2021
کرکٹ ہومر نامی صارف نے راشد خان اور کوہلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’پھر آئی پی ایل میں ملتے ہیں۔‘
See You in IPL
WorldcupT20 is Here for India#TeamIndipic.twitter.com/IbAnJcBpMm
— Cricket Humor (@CricketMemes360) November 7, 2021
راحیل بھٹ نے راشد خان کی ایک تصویر پر لکھا: ’اپنا میچ خود جیتو۔‘
Rashid to team India #NZvAFG pic.twitter.com/usJsygPTNF
— Rahil Bhat (@RahilBashir_) November 7, 2021
قبل ازیں میچ شروع ہونے کے بعد معروف آسٹریلین صحافی ڈینس نے ٹویٹ میں لکھا: ’افغانستان کا ٹاس جیت کر بھارت کو (ٹورنامنٹ سے) باہر کرنے کا فیصلہ۔‘
Afghanistan have won the toss and elected to eliminate India
— New Zealandennis (@DennisCricket_) November 7, 2021
یاسر عرفات نامی ایک ٹوئٹر صارف نے میم شیئر کرتے ’دیو داس‘ فلم کے ایک ڈائیلاگ کو موڈیفائی کرتے ہوئے لکھا: ’پہنچا دے رے دیوا۔‘
Pohncha de re Deva pic.twitter.com/QPEF0CwmDu
— Yasir Arfat (@yasirghori13) November 7, 2021
نتاشا نامی صارف نے اکشے کمار کو افغان ٹیم کے کپتان کے روپ میں دکھاتے ہوئے لکھا: محمد نبی بھارت کو ایسے امید دلاتے ہوئے۔‘
Mohmmad Nabi giving us hopes as a captain be like:#NZvAFG pic.twitter.com/FV0y7j7OPy
— Natasha (@LostNatasha) November 7, 2021
اے کیو نامی صارف نے شہرہ آفاق بالی وڈ فلم ’لگان‘ کی ایک تصویر کے ساتھ میم شیئر کیا جس میں عامر خان کہتے ہیں ’ہماری اجت (عزت) اب تورے ہاتھ میں ہے کچرا۔‘
Indians to Afghans today #NZvsAfg #AFGvIND #AfgvsNZ pic.twitter.com/LjpjQuvJTI
— AQ (@aqs_ghuri) November 7, 2021
ایک بھارتی صارف نے تمل فلم کا میم شیئر کرتے ہوئے ’افغان ماتا کی جے‘ کا نعرہ تک لگا ڈالا۔
Do you know Afghanistan too is part of Akhand Bharat.
Afghani Mata ki jai #AfgvsNZ #NZvsAfg #NZvAFG pic.twitter.com/C7uxR66KaR
— Riya Ag. (@Riyaag03) November 6, 2021
افغانستان کی پہلی تین وکٹیں گرنے کے بعد سیدہ ترمزی نامی صارف نے ایک میم شیئر کیا جس پر بھارتیوں کی جانب سے لکھا تھا: ’چوٹ لگتی اسے، پھر کیوں محسوس مجھے ہو رہا۔‘
Indians after watching Afghanistan falling wickets #NZvAFG pic.twitter.com/6v1YgiOclw
— Syeda Trimzi (@TrimiziiiSyeda) November 7, 2021