پاکستان نے اتوار کو آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اپنے آخری گروپ میچ میں سکاٹ لینڈ کو باآسانی 72 رنز سے ہرا دیا۔
اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم پاکستان اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر ہے اور وہ آسٹریلیا کے خلاف 11 نومبر کو سیمی فائنل کھیلے گی۔
آج شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 189 رنز بنائے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹورنامنٹ میں اپنی شاندار پرفارمنس جاری رکھتے ہوئے 66 رنز بنائے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
محمد حفیظ (31) اور وکٹ کیپر اوپنر محمد رضوان نے 15 رنز بنائے۔
آخری اوورز میں سینیئر آل راؤنڈر شعیب ملک نے انتہائی جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے محض 18 گیندوں پر 54 رنز بنا ڈالے۔ ان کی اننگز میں ایک چوکا اور چھ چھکے شامل تھے۔
سکاٹ لینڈ کے بلے باز پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستانی بولرز نے اپنی بولنگ سے یقینی بنایا کہ مخالف ٹیم کسی بھی مرحلے پر خطرہ نہ بنے۔
سکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر صرف 117 رنز ہی بنا سکی۔ سکاٹش بلے بازوں میں سے صرف رچی بیرنگٹن (54) ہی کامیاب رہے۔
پاکستانی بولرز میں شاداب خان نے دو جبکہ حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ لی۔
پاکستان کی جیت نے ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر پر صارفین کو اپنے طنز و مزاح سے بھرپور ٹوئٹس کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
طیبہ رزاق نے بولی وڈ اداکار اکشے کمار کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ معنی خیز انداز میں دیکھ رہے ہیں۔
Pakistani Cricket team looking at Scotland#PakVsSCO pic.twitter.com/KxEOfgX4GH
— ȶǟʏʏǟɮǟ シ︎ (@tayyaba_razzaq) November 2, 2021
فیاض حسین نے بھارتی سپن بولر ہربجھن سنگھ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’کیا فائدہ کھیلنے کا، آپ ہمیں واک اوور ہی دے دو۔‘ْ
#PAKvsNAM #pakvssco
— Fayaz Hussain (@fayazhussain177) November 2, 2021
pic.twitter.com/LH9lDQsK7I
آج شعیب ملک کی عمدہ اننگز بھی ٹوئٹر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
ایک ٹوئٹر صارف نے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کے مشہور ڈائیلاگ کی میم بنا ڈالی۔
54 from 18 never forget #PAKvsSCO pic.twitter.com/Jugd2kVLEu
— mnl (@meemelif) November 7, 2021
جبکہ عروج بابا نامی صارف نے مشہور فلم ہیرا پھیری کا ایک سکرین گریب کچھ یوں شیئر کیا۔
Malik hits a six*
— Mr bean (@arooj_baba) November 7, 2021
Cameraman:#PAKvsSCO pic.twitter.com/PbmfIedvEV
پی ایس ایل میمز نامی ٹوئٹر ہینڈل نے سٹار اداکار امیتابھ بچن کی کچھ دلچسپ تصاویر شیئرکیں، جن پر کیپشن تھا کہ امیتابھ بچن شعیب ملک کے ہاتھوں کے ایل راہول کا ریکارڈ ٹوٹتے دیکھ کر۔
Amit Ji after knowing Malik has equalled KL Rahul’s record of fastest fifty in T20 World Cup pic.twitter.com/om1zxlOkTa
— PSL Memes (@PSLMemesWalay) November 7, 2021