کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی شخصیت ملالہ یوسفزئی کی جانب سے ٹوئٹر پر ان کی شادی کے بارے میں اعلان کیا گیا ہے۔
اس بارے میں اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’آج میری زندگی کا ایک اہم دن ہے۔ اسیر اور میں نے زندگی بھر ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
Today marks a precious day in my life.
— Malala (@Malala) November 9, 2021
Asser and I tied the knot to be partners for life. We celebrated a small nikkah ceremony at home in Birmingham with our families. Please send us your prayers. We are excited to walk together for the journey ahead.
: @malinfezehai pic.twitter.com/SNRgm3ufWP
’ہم نے برمنگھم میں اپنے گھر پہ نکاح کی ایک سادہ سی تقریب منعقد کی۔ ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ ہم اپنے اس نئے سفر کے بارے میں پرجوش ہیں۔‘
ملالہ یوسفزئی 12 جولائی 1997 کو سوات میں پیدا ہوئیں۔ 2012 میں طالبان کی فائرنگ کی زد میں آنے کے بعد وہ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جدو جہد کی علامت بن گئیں۔
حملے میں زندہ بچ جانے کے بعد دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کی آگاہی کے لیے انہوں نے مہم شروع کی۔ 2013 میں ملالہ اور ان کے والد ضیا الدین یوسفزئی نے اس حوالے سے ملالہ فاؤنڈیشن قائم کی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
2018 میں ایپل نے ملالہ فنڈ کے ساتھ بھی معاہدہ کیا تھا اور آٹھ دیگر ممالک نے بھی اس ادارے کی کوششوں میں تعاون فراہم کیا۔
16 سال کی عمر میں ملالہ نے اپنی بیسٹ سیلنگ کتاب ’آئی ایم ملالہ‘ شائع کی تھی۔ تب سے لے کر اب تک وہ دو مزید کتابیں بھی لکھ چکی ہیں جب کہ اپنی ابتدائی زندگی پر بننے والی ایک دستاویزی فلم میں بھی کام کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ خواتین اور بچیوں کے لیے ایک ڈیجیٹل جریدہ بھی جاری کر چکی ہیں۔
ملالہ یوسفزئی کو اقوام متحدہ کی جانب سے ’میسنجر آف پیس‘ یعنی امن کا پیامبر بھی نامزد کیا گیا تھا۔