ملالہ سے شادی: عصر سے ’رشتے داریاں‘ کیوں نکالی جا رہی ہیں؟

پاکستان میں ٹوئٹر پر ’عصر‘ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس ٹرینڈ کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس میں لوگ کہیں نہ کہیں خود کو عصر ملک سے منسلک کرنے یا دوسرے لفظوں میں ’رشتے داریاں‘ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ کب کب اور کیسے ان کی عصر ملک سے ’ملاقات‘ ہوئی۔

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے نو نومبر کو عصر ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خبر دی (تصویر: عصر ملک ٹوئٹر اکاؤنٹ)

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے نو نومبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عصر ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خبر سناکر سب کو اچانک سرپرائز دیا۔

اس اعلان کے بعد ملالہ یوسفزئی تو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر ہی رہی تھیں، لوگ ان کے شوہر عصر ملک کے بارے میں بھی سرچ کرنے لگے۔ ملالہ تو بین الاقوامی سطح پر جانی مانی شخصیت ہیں مگر عوام عصر ملک کے متعلق کچھ زیادہ نہیں جانتے تھے۔

عصر ملک کا تعلق لاہور سے ہے۔ ایچی سن کالج سے تعلیم حاصل کرنے والے عصر ماضی میں ایک مشہور سافٹ ڈرنک بنانے والی کمپنی کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں۔ انہیں گذشتہ برس پاکستان کرکٹ بورڈ کا مینیجر (ہائی پرفارمنس) آپریشن تعینات کیا گیا، وہ لاسٹ مین سٹینڈز (ایل ایم ایس) پاکستان کے بھی بانیوں میں سے ایک بتائے جاتے ہیں، جس کا مقصد مقامی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آج بھی پاکستان میں ٹوئٹر پر ’عصر‘ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس ٹرینڈ کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس میں لوگ کہیں نہ کہیں خود کو عصر ملک سے منسلک کرنے یا دوسرے لفظوں میں ’رشتے داریاں‘ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ کب کب اور کیسے ان کی عصر ملک سے ’ملاقات‘ ہوئی۔

ایک ٹوئٹر صارف نے تحریر لکھا: ’شہرت کے پانچ منٹ۔ میں عصر ملک سے ایک مرتبہ ایک پارٹی میں ملی تھی، انہوں نے مجھے بتایا کہ ان کا نام عصر ہے اور میں انہیں عص صر کہتی رہی۔ میں معذرت خواہ ہوں، مبارک ہو۔‘

مُنی نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’کیوں میری ٹائم لائن پر ہر شخص عصر ملک سے تعلق ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟‘

جیک واٹرز نامی صارف نے تحریر کیا: ’پاکستان میں ایک دلچسپ دن ہے، ملالہ نے عصر ملک سے شادی کر لی ہے، وہی عصر ملک جن کے ساتھ میں نے باسکٹ بال کا میچ دیکھا تھا۔‘

ایک اور ٹوئٹر صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا: ’میرے ایک ریٹائرڈ انکل ہیں جو ایچی سن سے منسلک تھے۔ جی ہاں، اب میں بھی عصر ملک کو کافی اچھی طرح جانتا ہوں۔‘

برطانیہ میں سپورٹس رپورٹر وِل میکفرسن نے تحریر کیا کہ ’ملالہ یوسفزئی نے عصر ملک، جو کہ پی سی بی کے لیے کام کرتے ہیں، سے شادی کی ہے۔ ان کا انسٹاگرام بہترین ہے۔ وہ دنیا بھر کے مشہور لوگوں کے ساتھ ملاقات کرچکے ہیں۔

عصر ملک سے ’رشتے داریاں‘ تو ایک طرف، لیکن کچھ لوگ ان سے شاید حسد بھی محسوس کر رہے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’مجھے عصر ملک سے حسد کیوں محسوس ہو رہا ہے؟ جیسا کہ میں نے جا کر ملالہ سے شادی کرنی تھی۔‘

عصر ملک نے ایچی سن کے علاوہ لمز سے بھی تعلیم حاصل کر رکھی ہے، اس مناسبت سے بھی عوام مزاحیہ ٹویٹس کرتے نظر آئے۔

’حسن ہے سہانا‘ نامی ٹوئٹر صارف نے تحریر کیا: ’میں منتظر ہوں کہ کب لمز کے سابق طلبہ کے نیوز لیٹر کے کور پیچ پر ’عصر کی شادی ملالہ کے ساتھ‘ لکھا ہو۔‘

ایک اور صارف نے لکھا: ’اب وہ لمحہ آ گیا ہے کہ جو کوئی بھی عصر کو جانتا ہے، جانتا تھا یا عصر کے بارے میں کچھ جانتا ہے کہے گا ’یہ وہی عصر ہے ناں جو لمز میں ہوتا تھا‘، یہ بہت لطف انگیز ہے اور میں لطف اندوز ہو رہی ہوں۔‘

ماضی میں عصر ملک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے ساتھ بطور آپریشنل منیجر  منسلک رہے ہیں، وہ پلیئر مینجمنٹ ایجنسی بھی چلاتے تھے۔

انہوں نے 2012 میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے معاشیات اور سیاسیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ