پاکستان کا شاندار کم بیک کیسے ممکن ہوا؟

پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بری شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو ہرا کر ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستانی ٹیم کبھی بھی کچھ بھی کر سکتی ہے۔

برطانیہ میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے خلاف 14 رنز کی شاندار جیت حاصل کی۔

ناٹنگہم کے ٹرینٹ برج سٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بلے بازی کی دعوت دی۔ پاکستان نے 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے۔

اس کے جواب میں 50 اوورز میں ورلڈ کپ فیورٹ انگلینڈ نو وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنا پائی جس میں جو رووٹ اور جاس بٹلر کی سینچریاں شامل تھیں۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ  کسی ٹیم کے دو کھلاڑیوں نے سینچریاں سکور کی ہوں اور پھر بھی میچ نہ جیتی ہو۔

پاکستان کی یہ جیت کیسے ممکن ہوئی، دیکھیے معروف کرکٹ تجزیہ کار مظہر ارشد کا میچ پر تجزیہ۔

مظہر ارشد کے دیگر وی لاگ:

ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کا سفر ناکامی سے شروع

 

ورلڈ کپ 2019 تاریخ کا سب سے معرکہ خیز مقابلہ ثابت ہوگا

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ