2022 بجٹ: سعودی معیشت بہتری کی طرف گامزن رہنے کی توقع

سعودی عرب نے 2022 کے لیے 24 ارب ڈالرز کا متوقع بجٹ سرپلس رپورٹ کیا ہے جبکہ معاشی نمو کا تخمینہ 7.5 فیصد لگایا گیا ہے۔

سعودی وزیر خزانہ    محمد بن عبداللہ الجدعان کے مطابق بجٹ 2022 سہولیات میں بہتری، مالیاتی استحکام اور نجی شعبے کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا (تصویر ایس پی اے)

سعودی عرب نے 2022 کے لیے 24 ارب ڈالرز کا متوقع بجٹ سرپلس رپورٹ کیا ہے، جب کہ معاشی نمو کا تخمینہ 7.5 فیصد لگایا گیا ہے۔

سعودی کابینہ کے مطابق آٹھ سال بجٹ خسارے کے بعد یہ ایسا موقع ہے جس کے بعد سٹاک مارکیٹ کی بحالی کا آغاز ہو سکتا ہے۔

2022 کے لیے کل محصولات کا تخمینہ 1.05 کھرب سعودی ریال جب کہ اخراجات کا تخمینہ 955 ارب سعودی ریال لگایا گیا ہے، جو کہ 2017 کے بعد سب سے کم سطح ہے۔

سعودی عرب کی معیشت میں 7.5 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ شاہ سلمان کی زیرصدارت ایک اجلاس کے بعد بیان میں کہا گیا کہ 2021 کے مالی سال میں تخمینی محصولات کے مقابلے میں محصولات میں 12.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اخراجات میں 5.9 فیصد کمی واقع ہوئی۔

کرونا کے منفی اثرات کم ہونے کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے لیے حکومتی تعاون کی وجہ سے محصولات میں یہ اضافہ ممکن ہوا۔

2020 کے مقابلے میں سعودی عرب کی تیل کے علاوہ آمدنی میں 18.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی عرب کا فاضل بجٹ 2022 میں مجموعی پیداوار کا 2.5 فیصد تک ہونے کا امکان ہے۔

ستمبر میں شائع ہونے والے پری بجٹ بیان میں، 2022 کے لیے 52 ارب سعودی ریال کے خسارے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

تب وزارت خزانہ نے خسارہ جی ڈی پی کا 1.6 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی تھی۔ کل وزارت خزانہ نے توقع ظاہر کی کہ یہ سرپلس ہوگا۔

الراجحي کیپٹل کے ہیڈ آف ریسرچ مازن السديری کے مطابق ’موجودہ بجٹ مضبوط میکرو انڈیکیٹرز دکھاتا ہے جو معاشی نمو اور مسلسل اصلاحات پر اعتماد میں اضافہ کرے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’یہ تمام سرمایہ کاروں کی پوزیشن کو برقرار رکھنے اور سٹاک مارکیٹ کو مزید پرکشش بنانے کے لیے ضروری ہے۔‘

اگلے سال کے لیے سعودی عرب کے بجٹ کی یہ رو بہ ترقی صورت حال غیر یقینی معیشتوں کے درمیان سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش ہو سکتی ہے۔

ممکنہ طور پر یہ امر سعودی عرب سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا باعث بن سکتا ہے۔ 2021 بجٹ کے اعداد و شمار بھی صحت مند سٹاک مارکیٹ کا ایک بڑا سبب بن سکتے ہیں۔

2020 میں محصولات اور منافے میں کمی کے بعد رواں سال سعودی سٹاک مارکیٹ میں بحالی دیکھنے میں آئی جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ 

سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کے مطابق بجٹ 2022 سہولیات میں بہتری، مالیاتی استحکام اور نجی شعبے کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا