پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے گذشتہ شب ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے سوالات کے جواب دیے۔
دیگر کھلاڑیوں کی طرح شاداب خان ایسا ماضی میں بھی کر چکے ہیں۔
تاہم گذشتہ شب ٹوئٹر پر بعض مداحوں نے اپنے سوالات کے جواب نہ دینے پر شکوہ کرتے بھی دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ ٹوئٹر پر شاداب خان کے سات لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں منگل کو بھی ’آسک شاداب‘ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
شاداب خان نے سوال، جواب کا سلسلہ ختم ہونے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ان فینز سے معذرت بھی کی جن کے سوالوں کے جواب وہ نہ دے سکے۔
End of session. Thank you everyone for your Qs, your love, your support and ur criticism. Everything is welcome. Apologies if I couldn’t reply to u. Maine koshish ki hai jitne reply ho sakay doun. Maafi agar aap ko reply nahi mil saka. Stay happy stay blessed. #PakistanZindabad
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 20, 2021
لیگ سپنر شاداب خان نے لکھا کہ ’آپ سب کے سوالوں، تنقید، پیار اور سپورٹ کا شکریہ، میں ہر چیز کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ میں نے کوشش کی جتنا ہو سکے جواب دوں۔ معافی اگر آپ کو جواب نہیں مل سکا۔‘
سوال جواب کے اس سیشن کے دوران مداحوں نے شاداب خان سے مختلف قسم کے سوال کیے، جن میں کچھ سنجیدہ اور بعض مزاحیہ بھی تھے۔
bhai apka naam shady kesy para #AskShadab
— Ali (@AliZa_AziL) December 20, 2021
علی نامی ٹوئٹر صارف نے شاداب خان سے سوال کیا کہ ان کا نام ’شیڈی‘ کیسے پڑا؟ اس پر شاداب خان نے بتایا کہ ’سیفی بھائی (سرفراز احمد) نے شروع کیا۔‘
اسی طرح کیسا نامی ٹوئٹر صارف نے سوال کیا کہ ’کیا آپ کے توتھ پیسٹ میں نمک ہے؟‘ اس کے جواب میں شاداب نے لکھا ’پتہ نہیں، کھا کر نہیں دیکھا۔‘
Pata nahi, kha ke nahi dekha #AskShadab https://t.co/YjWbiDsCA1
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 20, 2021
نعیم نیاز نے شاداب خان سے ان کی پسندیدہ اننگز کے بارے میں پوچھا تو اس پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف جب جیت کے لیے آٹھ رنز درکار تھے۔
شاداب سے انگلینڈ کی ٹیم میں ان کے پسندیدہ کھلاڑی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ انگلش وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔
Buttler #AskShadab https://t.co/y7L4QMxPTu
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 20, 2021
خلیل نے شاداب خان سے پوچھا کہ ان کا پسندیدہ ترین میچ کون سا ہے جس کے جواب میں انہوں نے چیمپئینز ٹرافی کا فائنل بتایا۔ اس میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور اس میچ میں شاداب خان نے ویراٹ کوہلی کا سب سے اہم کیچ پکڑا تھا۔
علی رضا نے سوال کیا کہ مشکل ترین بلے باز کون ہیں تو شاداب خان نے لکھا روہت شرما اور ڈیوڈ وارنر۔
Rohit Sharma and Warner #AskShadab https://t.co/qZLJCdJyae
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 20, 2021
سوال اور جواب کے اس سلسلے کے دوران جب حریم نور نامی صارف نے جواب نہ ملنے پر لکھا کہ ’دل ٹو گیا‘ تو شاداب نے انہیں جواب میں لکھا کہ ’یہ لو دل جوڑ لو۔‘
Yeah lo dil jor lo #AskShadab https://t.co/hPqHArjg1l
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 20, 2021
اسی طرح ایک اور صارف نے تلخ انداز میں شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاگل بنا رہے ہو، جواب تو دے نہیں رہے۔‘ اس پر شاداب خان نے لکھا: ’پاگل میں خود ہوں میں نے کس کو پاگل بنانا ہے۔‘
Pagal mai khud hun maine kisko pagal bnana hai #AskShadab https://t.co/xyE0S10N5O
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 20, 2021
محمد عدنان نے شاداب خان نے ان کی شادی کے حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ ’جب گھر والے اوکے کریں گے۔‘
Jab ghar walay okay kerein gai #AskShadab https://t.co/fI8JjwHNRe
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 20, 2021