بے جا تنقید سے ہمارے دل دُکھتے ہیں: جسٹس عمر بندیال

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ پر سپریم کورٹ بار کی جانب سے تقریب میں نامزد چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ انصاف کی فراہمی عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ 

یکم فروری کو چیف جسٹس گلزار احمد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جبکہ دو فروری کو جسٹس عمرعطا بندیال بطور چیف جسٹس پاکستان حلف لیں گے (تصویر: اے ایف پی/ فائل)

سپریم کورٹ آف پاکستان کے نامزد چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ لوگ بیشک فیصلوں پر تنقید کریں لیکن لکھنے والے پر نہ کریں کیونکہ ’بے جا تنقید پر ہمارے دل دُکھتے ہیں۔‘

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ پر سپریم کورٹ بار کی جانب سے تقریب میں نامزد چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ انصاف کی فراہمی عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ 

انہوں نے کہا: ’ ججز تنقید کا جواب نہیں دے سکتے ہماری بات سننے والا اوپر اللہ ہے۔‘

پیر کی شام ہونے والی تقریب سے  نامزد چیف جسٹس عم عطا بندیال نے خطاب کے دوران کہا کہ ہم سب کا مشترکہ ہدف انصاف کی فراہمی ہے۔ ’میرے لئے انصاف کرنا عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف وجوہات کی بنا پر مقدمات کا بیک لاگ ہو گیا ہے اور اس کوختم کرنے کیلئے سب نے محنت کرنی ہے۔

جسٹس عمر بندیال نے کہا: ’مقدمات کے فیصلوں میں جلد بازی نہیں کریں گے مقدمات کے فیصلے فریقین کو سُن کر کریں گے۔’

جبکہ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا اپنے کام کو انہوں نے جہاں تک تھا انجام دے دیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ایڈووکیٹ احسن بھون نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے چیف جسٹس کی خدمات وكلا برادری ہمیشہ یاد رکھے گی۔

عشائیے میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے علاوہ عدالت عظمیٰ کے تمام ججز، اٹارنی جنرل، ممبران الیکشن کمیشن، وفاقی و صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز، چیف جسٹس وفاقی شرعی کورٹ، چیف جسٹس مظفرآباد کشمیر، ہائی کورٹس کے ججز اور وكلا برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ یکم فروری کو چیف جسٹس گلزار احمد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جبکہ دو فروری کو جسٹس عمرعطا بندیال بطور چیف جسٹس پاکستان حلف لیں گے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان