آسٹریلیا کے 24 سال بعد پاکستان کے دورے کے لیے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں سپنرز مچل سویپسن اور ایشٹن ایگار کو بولنگ اٹیک مضبوط بنانے کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دورہ پاکستان میں آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کی کمان پیٹ کمنز سنبھالیں گے۔
مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے علاوہ ون ڈے اور ٹی 20 میچز بھی کھیلے گی۔
انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں آسٹریلیا کی نمائندگی نہ کر سکنے والے جاش ہیزلوڈ بھی دورہ پاکستان میں ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے اپنے ڈیبیو میچ میں سات رنز کے عوض چھ وکٹیں لے کر تاریخی بولنگ کروانے والے سکاٹ بولینڈ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
Our 18-player Test squad for the Qantas tour of Pakistan!
— Cricket Australia (@CricketAus) February 7, 2022
The Test playing contingent and staff are due to depart for Pakistan later this month while white ball players, to be announced separately, will join mid-tour for the ODI and T20I matches. pic.twitter.com/7RM0HwKygq
آسٹریلوی بولنگ کے ہتھیار سپننگ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کرنے والی ٹیم میں سٹال وارٹ ناتھن لیون کے ساتھ لیگ سپن سویپسن اور بائیں ہاتھ سے بولنگ کروانے والے ایگار کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم میں شامل بلے باز مارنس لبوشین اور نائب کپتان سٹیو سمتھ سپن بولنگ میں بھی خاص مہارت رکھتے ہیں جو کہ پاکستان کی وکٹوں پر آسٹریلیا کا دفاع مضبوط کرنے کے لیے اہم ہتھیار ثابت ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
2009 میں پاکستان میں سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد کرکٹ کے دیوانے ملک پاکستان میں بین الاقوامی میچز کا سلسلہ تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ اس حملے کے بعد پاکستان کو بین الاقوامی ٹیموں کو اپنے وطن میں کھیلنے پر راضی کرنے کے لیے کافی محنت کرنا پڑی۔
یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ٹیم نے 2015 تک اپنے زیادہ تر ہوم میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جس کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ جزوی طور پر بحال ہوئی۔
دوسری جانب جسٹن لینگر کو کوچنگ سے ہٹانے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے لیے بھی یہ دورہ کافی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے اینڈریو میک ڈونلڈ کو قائم مقام کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
آسٹریلوی سکواڈ: پیٹ کمنز (کپتان)، ایشٹن ایگار، سکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جاش ہیزلوڈ، ٹریوس ہیڈ، جاش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، نیتھن لائن، مچل مارش، مائیکل نیسر، سٹیو سمتھ (نائب کپتان)، مچل سٹارک، مچل سوپسن، ڈیوڈ وارنر۔