آج قومی ای کامرس پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے رجسٹرڈ فری لانسرز کی آمدنی پر سے ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے میں رکاوٹیں بتدریج ہٹا دی جائیں گی۔
خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک دو سال میں آئی ٹی برآمدات پونے چار ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ دنیا ڈیجیٹلایزیشن کی طرف جا رہی ہے۔ نوجوانوں کو پورا موقع دینا چاہتے۔ وہ آئی ٹی کا بھرپور استعمال کریں۔ خواہش ہے کہ بل گیٹس آئی ٹی کے شعبے میں رہنمائی کریں۔
وزیر اعظم کے بقول: ’ہمارا نظام عام آدمی کو اوپر نہیں آنے دیتا۔ تعلیمی نظام ٹیلنٹ کے آگے آنے میں رکاوٹ ہے۔ نوجوانوں کو جب بھی موقع ملا انہوں نے اپنا آپ دکھایا۔‘
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ اکثر کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ’ کابینہ سے کہا کہ انہوں نے گھبرانا نہیں ہے۔ اپوزیشن سے بھی کہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں ہے۔‘
عمران خان نے مزید کہا کہ دنیا میں ہرجگہ کرکٹ کھیلی ہے۔ پاکستان کا کرکٹ سٹرکچر ٹھیک کر رہے ہیں۔ بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں مدد کی۔ گذشتہ سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزیراعظم نے کہا کہ ہم اگلے چند سالوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی 50 ارب ڈالر کی برآمدات کر سکتے ہیں بلکہ ایک سے دو سالوں میں تھوڑے سے کام کی بدولت یہ برآمدات دو ارب سے پونے چار ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو مراعات دے رہے ہیں اور آپ کے سامنے جتنی بھی رکاوٹیں ہیں ان کو ہٹاتے جائیں گے تاکہ ہم اپنے نوجوانوں کو سہولیات فراہم کر سکیں اور وہ ٹیکنالوجی کے انقلاب کا پورا فائدہ اٹھائیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارا نظام ایک نوجوان کے آگے آنے میں رکاوٹ ہے، ہم اس کے لیے تبدیلیاں کر رہے ہیں، پانچویں جماعت تک ایک نصاب لے کر آئے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی مستقبل ہے اور ہم تعلیم کے نظام میں بھی اسی کے لیے ہم ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، ہم کریش کورسز اور بوٹ کیمپس کرا رہے ہیں، جیسے جیسے پیسہ آئے گا ہم ان کی ٹریننگ کرائیں گے۔