سابق وزیر داخلہ، سینیٹر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمٰن ملک کی وفات پر سیاسی حلقوں سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اور عوام و خواص دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔
تعزیت کرنے والوں میں پرائم منسٹر آفس اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی شامل ہیں مگر سوشل میڈیا صارفین ان دونوں کے تعزیت کے انداز سے ناخوش ہیں اور انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
پرائم منسٹر آفس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کی وفات پر افسوس کا اظہار کرنے کے لیے ایک ٹویٹ شیئر کی گئی جس میں وزیر اعظم کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا کہ ’اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کریں۔‘
ٹویٹ میں رحمن ملک کے بجائے وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لگائی گئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
سرور بلتی نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی: ’ خود کے مرنے کی افسوس نہیں کررہے ہیں رحمان ملک کا انتقال ہوا ہے۔۔۔۔کم از کم تصویر تو رحمان ملک کی لگاتے۔‘
خود کے مرنے کی افسوس نہیں کررہے ہیں رحمان ملک کا انتقال ہوا ہے۔۔۔۔کم از کم تصویر تو رحمان ملک کا لگتے
— Ringchan (@SarwarBalti) February 23, 2022
ٹوئٹر صارف مرزا عاکف بیگ نے تحریر کیا کہ ’کیا وزیر اعظم کی اپنی وفات ہو گئی ہے جو اپنی تصویر شیئر کی گئی ہے؟‘
کیا وزیراعظم کی اپنی وفات ہوگئی ہے جو اپنی تصویر شئیر کی گئی ہے؟ https://t.co/SBMdtU1YrA
— Mirza Aakif Baig (@MirzaAakifBaig1) February 23, 2022
بعد ازاں وزیر اعظم آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی گئی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’دراصل ٹیم نے سیاہ اور سفید رنگ میں وزیر اعظم عمران خان کی تصویر سوگواری کا تاثر دینے کے لیے لگائی تھی۔‘
انہوں نے مزید کہا: ’اس تصویر سے جو پیغام دینے کی کوشش کی جا رہی تھی وہ شاید اس احسن انداز میں نہیں دیا جا سکا اسی لیے اس تصویر کو ہٹا کر بغیر تصویر کے دوبارہ پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔‘
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی رحمٰن ملک کی وفات پر تعزیتی ٹویٹ کی جس پر انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
فواد چوہدری نے تحریر کیا: ’ رحمنٰ ملک انتقال کرگئے إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، حدیبیہ کیس میں ان کی سربراہی میں تفتیش ہوئی اگرچہ اس پر انصاف ابھی تک نہیں ہوا لیکن اس تفتیش نے کرپشن کے ایسے ماڈرن طریقے ظاہر کئے کہ لوگ حیران رہ گئے۔ خدا غریق رحمت کرے۔‘
رحمنٰ ملک انتقال کرگئے إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ، حدیبیہ کیس میں ان کی سربراہی میں تفتیش ہوئ اگرچہ اس پر انصاف ابھی تک نہیں ہوا لیکن اس تفتیش نے کرپشن کے ایسے ماڈرن طریقے ظاہر کئے کہ لوگ حیران رہ گئے، خدا غریق رحمت کرے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 23, 2022
سوشل میڈیا صارفین نے اس ٹویٹ پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
شفیق اختر نامی ٹوئٹر صارف نے تحریر کیا: ’فواد چوہدری کو کیوں یقین نہیں کہ ایک دن اس کو بھی موت آنی ہے۔ اپنی موت کو بھول کر دوسرے کی وفات پر تبصرے کرنا انسانیت سے گری ہوئی بات ہے ابھی تو شاید عبدالرحمن ملک مرحوم کو دفن بھی نہیں کیا گیا۔
رب کریم اپنی موت سے غافل تحریک انصاف کے لوگوں کو ہدایت عطا فرمائے۔‘
فواد چوہدری کو کیوں یقین نہیں کہ ایک دن اس کو بھی موت آنی ہے۔ اپنی موت کو بھول کر دوسرے کی وفات پر تبصرے کرنا انسانیت سے گری ہوئی بات ہے ابھی تو شاید عبدالرحمن ملک مرحوم کو دفن بھی نہیں کیا گیا۔
— شفیق اختر (@ShafiqueArajput) February 23, 2022
رب کریم اپنی موت سے غافل تحریک انصاف کے لوگوں کو ہدایت عطا فرمائے۔ https://t.co/obs3lOEXDZ
ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’اپنی موت شاہد ہم میں سے کسی کو یاد نہیں ہے۔‘
Apni maut hum mai se shayad hi ksi ko yaad ho.
— I am me (@y__na__b) February 23, 2022
Exhibit A https://t.co/LREZTdq6TG
ڈس گرنٹڈ نامی ٹوئٹر اکاؤںنٹ سے تحریر کیا گیا کہ ’یہ تعزیت کرنے کا بدترین طریقہ ہے۔ حد ہے۔‘
The worst way for condolences.
— Disgruntled (@MeDisgruntled) February 23, 2022
Hadd hai https://t.co/oS1aVMXsEp