امریکہ کے شہر شکاگو کے علاقے ڈیوون ایونیو کی مشہور محمد علی جناح سٹریٹ میں پاکستانی ہوٹلز اور دکانیں موجود ہیں۔
ان پاکستانیوں میں موجود کرکٹ کے شائقین پی ایس ایل کے فائنل کی تیاری میں مصروف ہیں۔
شکاگو کا علاقہ ڈیوون ایونیو جہاں پاکستانیو کے اتنی بڑی تعداد میں ریسٹورنٹ اور دکانیں ہیں کہ گمان ہوگا کہ آپ کراچی کے طارق روڈ یا لاہور کے انارکلی روڈ پر گھوم رہے ہیں۔
اسی وجہ سے یہاں موجود سڑک کا نام بانی پاکستان محمد علی جناح کے نام سے منسوب ہے۔
ڈیوون میں ریسٹورنٹس اور دکانوں میں لگی ٹی وی سکرینز پر ان دنوں پاکستان سپر لیگ کے میچز چل رہے ہیں اور لوگ فائنل کو لے کر بے حد پرجوش ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ اپنے اپنے شہروں کی ٹیموں کو بھلا کر پورے ٹورنامنٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
امریکہ اور پاکستان کے ٹائم زون میں فرق ہونے پر لیگ میچز زیادہ تر جھلکیوں پر دیکھتے ہیں مگر فائنل دیکھنے کا انتظام کر رکھا ہے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے پاک سوئیٹس کے مالک محمد عامر کہتے ہیں کہ ’پی ایس ایل کا نام لیں اور 20 فیصد ڈسکاونٹ لے جائیں۔‘
دوسری طرف کراچی ڈھابہ کے مالک راشد کراچی کنگز کی ہار پر افسردہ ہیں مگر ٹورنامنٹ کی کامیابی پر خوش اور مطمئن ہیں۔