پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے فائنل میں جگہ بنالی

دوسرے مرحلے میں  لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم 164 رنز کے تعاقب میں 135 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

23 فروری 2022 کو لاہور کے قذافی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ  کوالیفائر کرکٹ میچ کے دوران ملتان سلطانز کے کھلاڑی لاہور قلندرز کے محمد حفیظ کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی)

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے بدھ کو ہونے والے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز  کو 28  رنز سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔

دوسرے مرحلے میں  لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم 164 رنز کے تعاقب میں 135 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

لاہور قلندرز کی ایک ساتھ تین وکٹیں گریں جس کے بعد فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ایک اوور میں لگاتار تین چھکے لگا کر امید پیدا کی مگر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرسکے۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے تھے۔

میچ کے آغاز میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، تاہم ملتان سلطانز کو شروع میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور  صرف تین کے سکور پر ہی شان مسعود آؤٹ ہو گئے تھے جبکہ عامر عظمت 50 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس صورتحال میں ملتان سلطانز کے بلے بازوں نے محتاط بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سکور کو آہستہ سے بڑھایا۔

آج کے میچ کی بدولت ملتان سلطانز فائنل کے لیے تو کوالیفائی کر گئی تاہم دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ 

کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ