خواتین کے عالمی دن پر معروف کشمیری مصنفہ، صحافی اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے کمیشن برائے خواتین کی سابق سربراہ نعیمہ احمد مہجور کی کتاب ’بی یانڈ سائلنس‘ کا اجرا عالمی سطح پر کیا گیا ہے جو بقول مصنفہ ’کشمیری خواتین کے لیے تحفہ‘ ہے۔
نعیمہ احمد مہجور نے انڈپینڈنٹ اردو کو ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ’پُر تشدد حالات کے باوجود جموں و کشمیر کی عورت آگے بڑھنے کا خواب پال رہی ہیں اور یہی حالات اس کو قدامت پسند معاشرے سے باہر نکلنے پر مجبور کر رہے ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تقریب کے دوران پبلشر وویک سکپلک نے دو اور کتابوں کو اجرا کرتے ہوئے کہا کہ ’برصغیر میں خواتین مصنفوں کی تخلیقات عالمی معیار کو چھو رہی ہیں اور بر صغیر سے پہلی بار حقیقت پر مبنی ایسی پُر اثر کہانیاں دنیا کو پڑھنے کو مل رہی ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’انگریزی میں لکھنے کا فائدہ یہ ہے کہ اس کی رسائی پوری دنیا تک ہورہی ہے۔‘
نعیمہ احمد مہجور انڈپینڈنٹ اردو کے لیے تواتر سے بھارت کے زیر انتظام کشمیر اور بھارت سے متعلق حالات پر مضامین لکھتی رہتی ہیں۔