اس میں کوئی شک نہیں کہ جب کوئی شخص کسی بھی پیشے کو جذبے کے ساتھ انجام دیتا ہے تو وہ اسے مکمل اور ناقابل بیان حد تک لے جاتا ہے۔
العربعیہ اردو کے مطابق ایسا ہی ایک سعودی استاد کے ساتھ ہوا جس کا بچوں کو پڑھانے کا معمول سے ہٹ کر اختیار کردہ طریقہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوا ہے۔
سعودی استاد جھوم جھوم کر بچوں کو پڑھا رہے ہیں اور بچے بھی اسی انداز میں پڑھ رہے ہیں۔
عربی زبان کے استاد ویڈیو میں سعودی عرب کے ایک سکول میں بورڈ پر لکھے ہوئے الفاظ کو موسیقی کی دھنوں، جھومنے کے انداز اور رقص کے ساتھ دہراتے ہیں۔
اس پر ان کے شاگرد ہنس بھی رہے ہیں اور ان کے ساتھ جھوم جھوم کر پڑھ رہے ہیں۔
پھر بچوں نے استاد کے ساتھ جوش اور توجہ کے ساتھ سبق کو دہرانا شروع کر دیا۔
جب یہ کلپ سوشل میڈیا پر جاری ہوا تو اس پر مثبت ردعمل سامنے آیا جس میں استاد کے اس اقدام کی تعریف کی گئی اور ان کے انداز تدریس کو سراہا گیا۔
ہمیشہ رعب اور دبدبے سے پڑھائی کا رجحان اب کئی ممالک میں تبدیل ہو رہا ہے۔ سکول میں طلبہ کی پٹائی کئی ممالک میں ممنوع قرار دی جا چکی ہے۔